لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں جاری کلین اینڈ مہم کے دوران تحصیل چوبارہ میں 14638ایکڑاراضی جس کی مالیت تین بلین روپے سے زائد ہے پہلے مرحلے میں ،جبکہ حالیہ مہم کے دوران 699کنال فاریسٹ لینڈ واگزار کرائی جاچکی ہے ۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ احمد فراز اعوان نے شیر گڑھ اور چوبارہ کے مختلف علاقوں میں قبضہ واگزار کرانے کے موقع پر کہی۔اے سی چوبارہ نے ریونیو حکام کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق سرکاری اراضی کو قبضہ میں لینے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں ۔اس موقع پر بتایا گیا اس مہم کے تحت 7مستقل ،49عارضی تجاوزات ہٹائی گئیں جبکہ29افراد کو نوٹس اور ایک فرد پر تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔