لیہ (صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کے لیے حکومتی اقدامات پر موثر عمل درآمد سے ہی شہریوں کو مضراثرات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی ماحولیات عارف محمود نے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام بھٹہ خشت بند کر دیے گئے ہیں اور کوئلہ بنانے والی بھٹیوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی ،بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے آگہی مہم چلائی جارہی ہے ۔اسی طرح محکمہ زراعت کے حکام نے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی کے لیے چیکنگ انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد سموگ مہم کا بنیاد ی مقصد شہریوں کو مضراثرات سے محفوظ رکھتے ہوئے بیماریوں سے بچانا ہے جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں موثر طریقے سے سرانجام دیں۔اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر آغا توحید احمد ،ڈی ڈی زراعت اشرف کندی،ڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ ،ڈی او تعلیم احسن فرید،تحصیل دار محال محبوب اقبال ،ملک سیف الرحمان اور بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔