لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری ۔کلین اینڈ گرین مہم کے دوران تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے ۔یہ بات فوکل پرسن اے سی لیہ شاہد عباس کاٹھیا نے تجاوزات ہٹانے کی مہم کے معائنہ کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیتے ہوے لیہ ،کوٹ سلطان ،چوک اعظم ،کروڑ ،فتح پور اور دیگر مقامات سے آمدورفت میں روکاوٹ کا باعث بننے والے تھڑے ،شیڈ اور ریڑھیوں کو ہٹانے کے علاوہ غیر قانونی ویگن ،بس اور رکشہ سٹینڈ ختم کیے جارہے ہیں۔اسی طرح قابضین سے سرکاری زمینیں واگزار کرانے کا عمل بھی جاری ہے اور ریونیو حکام رورل و اربن ایر یا میں سروئے کے ذریعے کام کررہے ہیں۔دوران معائنہ فتح پور میں 3.4ٹن سے زائد کوڑاکرکٹ اُٹھانے کے علاوہ پندرہ پودے لگائے گئے اور لیہ سٹی میں بیس تجاوزات ختم کی گئی۔