لیہ (صبح پا کستان ) ایم ایم اے لیہ کے صدر ،جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین نے ایک ملاقات میں کہا کہ یکم محرم الحرام سیدنا عمر فاروقؓ کی شہادت پر سیمینار منعقد کیا جائیگا جس میں علماء خطاب کریں گے جمعہ کو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قرار داد یں پاس کی جائیں گی ۔یکم تاریخ کو ہی جے یو آئی کی نئی رکنیت سازی کا آغاز ہوگا جے یو آئی کے پیغام کو قریہ قریہ بستی بستی پہنچا کر رکنیت سازی کی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ 6ستمبر کو علماء کنونشن بہاولپور میں ضلع لیہ سے بہت بڑی تعداد میں علماء شرکت کریں گے اس کنونشن سے قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کا خصوصی خطاب ہوگا ۔موجودہ سیاسی حالات پر ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو صدر پاکستان منتخب کریں مولانا ایسی شخصیت ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں