فتح پور (صبح پا کستان ) فتح پورمیں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر افسوس ہے اور پولیس کی ناکامی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،تفصیل کے مطابق تھانہ ایریافتح پور میں کوئی ایسا دن نہیں ہوتا جس دن چوری کی یا ڈکیتی کی واردات نہ ہو پولیس لمبی تان کر سونے کی بجائے مجرموں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائے ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر انجمن تاجران آل پنجاب چوہدری عمران نذیر،سینئر نائب صدر انجمن تاجران فتح پور ملک یسین سوئیہ ،جنرل سیکرٹری شاہد نیازی وائس چیئرمین خالد نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او لیہ فتح پور میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیں اس پولیس کے ہوتے ہوئے فتح پور کے تاجرخود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں کا کوئی ملزم تاحل گرفتار نہ ہوسکا ،لاثانی کلاتھ ہاؤس کے گھر ڈکیتی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے چوہدری محمود سابق ممبر ضلع کونسل ،عمران نذیر ،چوہدری رشید نے مطالبہ کیا کہ پولیس کو فوری طور پر لاثانی کلاتھ ہاؤس کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار کرنا چاہییے