لیہ:(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں صارفین کو اشیاء خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ کی سربراہی میں 13رکنی خصوصی ٹیم سرگرم عمل ہے جنہوں نے رواں ماہ کے پہلے پندرہ روز 557دوکانیں چیک کیں اورخلاف ورزی کے مرتکب 33دوکانداروں پر 46ہز ار روپے جرمانہ عائد کیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل لیہ ،کوٹ سلطان ،چوک اعظم میں شاہد عباس کاٹھیانے 11دوکانیں،محبوب اقبال ہنجرا نے 53،ثاقب شہزاد نے 52،ڈاکٹر محمد طارق نے 57،محمد عبداللہ نے 72دوکانیں چیک کیں۔اسی طرح کروڑ ،فتح پور ،سامٹیہ میں سید لیاقت علی گیلانی نے 74غلام فرید نے 68،احمد حسن نے 39دوکانیں چوبارہ ،نواں کوٹ ،رفیق آباد،ہیڈ وائریری میں اورعبدالرزاق ڈوگر نے 97،بشیر حسین خان نے 64دوکانیں چیک کیں اور مجموعی طور پر خلاف ورزی کے مرتکب 33دوکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔