لیہ (صبح پا کستان )ضلع بھر میں گندگی کے ڈھیر،شہر لیہ کو کچرہ کنڈی بنا دیا گیا ،جانوروں کی آلائشیں سرعام گلیوں میں پڑی ہیں کوئی اٹھا نے والا نہیں ،گندگی اور گندی بو کی وجہ سے شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ ،ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے لیہ کے ضلعی صدر قاری منور حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین حافظ جمیل احمد کے وعدے کے باوجود بھی ضلع بھر میں صفائی نہ ہوسکی عملہ صفائی چیئرمین کے احکامات ماننے سے انکاری ،خصوصاً محلہ فیض آباد، محلہ حافظ آباد،محلہ شیخانوالہ ،عید گاہ محلہ ،محلہ گجرانوالہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جانوروں کی آلائشوں کی فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد اگر شہر کی صفائی نہیں کرا سکتے تو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ۔