لیہ ( صبح پا کستان ) تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر جوان جو اپنے وطن اور قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں صحیح معنوں میں خراج تحسین کے مستحق ہیں ،آ ر پی او محمد عمر شیخ ،فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے والے شہدا پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں ،ڈپٹی کمشنر لیہ ،شہدا پولیس ہمار ا فخر اور مان ہیں ان کی لازوال قر بانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اں خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ ،ڈپٹی کمشنر لیہ رفاقت علی نسوانہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ زاہد نواز مروت سمیت مقررین نے یوم شہدائے پو لیس کے سلسلہ میں منعقد ہو نے والی ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح پولیس لائن لیہ میں بھی یوم شہدا پولیس کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ ،ڈپٹی کمشنر لیہ رفاقت علی نسوانہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ زاہد نواز مروت ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد باقر،ضلع کی تمام ڈ ی ایس پیز ،ایس ایچ او ز ،تفتیشی افسران، دفتری عملہ،لیڈیز پولیس ، شہدا پولیس لیہ کی فیمیلز اور ان کے علاوہ دیگر پولیس افسران واہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب کی آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،شہد اکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر جوان جوا پنے وطن اور قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں صحیح معنوں میں خراج تحسین کے مستحق ہیں ،معاشرے میں امن کا قیام اور محکمہ پولیس کا وقار انہیں شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے ،شہد ا کی عظمت اور ان کی فیملیز کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں ،ڈپٹی کمشنر لیہ رفاقت علی نسوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے پولیس کاکردار اور خدمات قابل تعریف ہے ،فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے شہدا پولیس کا سلام پیش کرتا ہوں ،شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہر کے کسی چوک کو شہدا کے نام سے منسوب کیا جا نا چاہیے ،ڈی پی او لیہ زاہد نواز مروت نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ شہد اہمارا فخر اورمان ہیں فرض کی راہ میں ان کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،شہدا کے خاندانوں کی دیکھ بھال اوران کے مسائل کا حل اپنا فرض سمجھتا ہوں شہدا کے خاندان محکمہ پولیس کے حصہ ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ،سینئر افسران کی طرف سے شہدا کے اہل خانہ کیلئے ویلفئیرکا جو بھی اعلان ہوتا ہے میر ی کوشش ہوتی ہے کہ بروقت ان تک پہنچاؤں ،اور ہم نے ایس او پی بنائی ہے کے ہر ماہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شہدا کے گھر جائیں گے اور انکی فیمیلز سے خیریت اور در پیش مسائل دریافت کریں گے ،شہید عبد الستار کے بھائی سب انسپکٹر محمد اکرم نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے اور میں سینئر افسران کے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے بھائی کی شہادت کو بھلایا نہیں اور ہمیں ہر اہم موقع پر یاد رکھا ،تقریب کے دوران انسپکٹرجنرل پولیس آف پنجاب کلیم امام کا یوم شہدا پولیس کے حوالے سے ویڈیو بیان بھی دکھایا گیا ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض سب انسپکٹر محمد ندیم نے سر انجام دیے ،آر پی او ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لیہ نے شہدا کی فیملیز کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کیے ، تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا ،قبل ازیں تمام افسران نے یاد گار شہدا پر سلامی دی ،پھولوں کے گلدستے چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔