لیہ (صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس ساجد مسعود نے کہا ہے کہ شاہرات پر سفر کرنے والے مسافروں کو کسی قسم کی مدد کے لیے گشت پر مامور عملہ فوری ریسپانس دے تاکہ پٹرولنگ پولیس کی اہمیت سے شہری مستفید ہوسکے۔یہ بات انہوں نے پی ایچ پی پوسٹ کپوری کے معائنہ کے موقع پرکہی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے لیے آمدہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر انچارج پوسٹ اکرم جاوید نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران چھ مقدمات درج کیے گئے بغیر رجسٹریشن و نمبر پلیٹ 121موٹر سائیکل تھانہ میں بندکیے گئے تین اشتہاری ملزمان گرفتار کرنے کے علاوہ شاہرات پر 35افراد کو مدد فراہم کی گئی اور حادثات سے بچاؤ کے لیے 45ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگائے گئے۔انسپکٹر ساجد مسعود نے کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








