لیہ ( صبح پا کستان ) پولیس لائن میں پری الیکشن ٹریننگ کا آغاز ،پہلے روز پولیس افسران و اہلکاران کو الیکشن ڈیوٹی کے طریقہ کار ،پریزائیڈنگ آفیسر،پولنگ سٹاف ،بیلٹ باکسز،وی آئی پیز کی حفاظت،آگ بجھانے ،نا خوشگوار وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے ،ایمرجنسی صورت حال کو کنٹرول کرنا اوردوران پولنگ نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے متعلق ٹریننگ دی گئی ،دوران ٹریننگ ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹر ز اور 1122کے اہلکاران نے لیکچرز دیے،تمام نفری کو مرحلہ وائز ٹریننگ دی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولیہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر پولیس لائن لیہ میں پولیس افسران و اہلکاران کو الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے پری الیکشن ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ،پہلے دن الیکشن ڈیوٹی کے طریقہ کار ،پریزائیڈنگ آفیسر،پولنگ سٹاف ،بیلٹ باکسز،وی آئی پیز کی حفاظت،آگ بجھانے ،حادثہ کی صورت میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے ،ایمرجنسی صورت حال کو کنٹرول کرنا اوردوران پولنگ نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے متعلق ٹریننگ دی گئی ، ٹریننگ ایک ہفتہ جاری رہے گی جس میں مرحلہ وار تمام پولیس افسران و اہلکاران جن کو بائی نیم الیکشن ڈیوٹی تفویض ہوئی ہے ٹریننگ دی جائے گی دوران ٹریننگ ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹر ز اور 1122کے اہلکاران نے لیکچرز دیے،اس موقع پر ڈی پی او لیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پری الیکشن ٹریننگ کا مقصد پولیس ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے تیا ر کرنا ہے تاکہ پولنگ کے روز وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کے روز عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنے کیلئے محکمہ پولیس کی طرف سے تما م وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں