ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) یونین کونسل نمبر13گدائی شمالی چاہ فتح جان والا میں سیوریج سسٹم ناکارہ ، گندہ پانی گٹروں سے نکل کر خالی پلاٹوں میں جمع ہونے سے تعفن پھیل رہا وبائی امراض پھوٹنے کے ساتھ ساتھ نمازیوں کو بھی دشواری کا سامنا ہے ٹی ایم اے ، ڈپٹی کمشنر سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے یو سی کے بنیادی مسئلہ حل کریں یہ بات یو سی گدائی نمبر13چاہ فتح جان والا کے رہائشیوں ظفر اللہ کھوسہ ، مولانا محمد ادریس ، محمد طیب، انعام اللہ ، عطا الرحمن ، رحمت اللہ ، مولانا عبدالطیف ، عبدالرشید ، محمد عامر ، ملک حفیظ الرحمن ، ارشاد احمد و دیگر نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں سیوریج سسٹم بالکل تباہ ہوچکا ہے چیئر مین یوسی خدا بخش کھوسہ اور کونسلر ہاشم کھوسہ کی چشم پوشی اور ٹھیکدار جو کہ سیوریج کا کام ادھورا چھوڑ گیا ہے کیوجہ سے مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے بتایا کہ سیوریج سسٹم نامکمل اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے پانی خالی پلاٹوں میں جمع رہتا ہے اور پھر وہی پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے دیواریں بھی خستہ اور سیم زدہ ہو رہی ہے ، جن کے گرنے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ متعدد بار چیئر مین ، کونسلر اور ٹ ایم اے کو درخواستیں مگر معاملہ جوں کا توں ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مہینوں پانی کھڑا رہنے کے باعث نہ صرف تعفن پھیل رہا ہے بلکہ نمازیوں کو بھی مسجد جانے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے ٹیم ایم اے ، ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے یوسی کی سیوریج لائن کی درستگی کے لیے عملی اقدامات کریں اگر کوئی خدا نخواستہ کوئی بڑا نقصان ہوا تو اسکی ذمہ داری انتظامیہ ہوگی ۔