لیہ(صبح پا کستان) ضلع لیہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں کیلئے 99امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے دو خواتین نے بھی کاغذات نامزدگی وصول کئے ایک خاتون امیدوار نے نامزدگی فارم واپس جمع بھی کرادیئے،تفصیل کے مطابق لیہ کی دو قومی اسمبلی اور پانچ صوبائی نشستوں پر کل 99افراد نے نامزدگی فارم حاصل کرلئے این اے 187کیلئے11امیدواروں، این اے 188پر 22امیدواروں نے نامزدگی فارم حاصل کئے این اے 188کی نشست کیلئے ایک خاتون امیدوار کلثوم خالق نے نامزدگی فارم حاصل کر کے جمع بھی کرادیا،ضلع لیہ کی پانچ صوبائی نشستوں میں سے پی پی 280پر 14امیدوار،281پر 14امیدوار،282پر 7امیدوار جن میں ایک خاتون،پی پی283پر 11امیدوار،پی پی 284پر 20امیدوار جن میں سے خاتون امیدوار نے نامزدگی فارم حاصل کئے،این اے 188،پی پی 284پر خاتون امیدوار کلثوم خالق نے دونوں نشستوں پر نامزدگی فارم جمع کرادیئے۔
سابق وفاقی وزیر سردار بہادراحمدخان سیہڑ ،سابق صوبائی وزیر ملک احمدعلی اولکھ، سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن، ملک عثمان اولکھ ،سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین ،قیصرارشاد، سیدذوالقرنین ،سابق ایم پی اے سردارشہاب الدین خان سیہڑ ،چوہدری عبدالروف گجر، چوہدری حفیظ اللہ مانگٹ اورغلام سرور شاہ نے این اے 187کیلئے نامزدگی فارم حاصل کرلئے حلقہ پی پی 280 حاجی محمد یسین، غلام رسول ،محمدطارق ،حاجی منظورحسین ،سردار سجاداحمدخان سابق تحصیل ناظم ،یاسرعرفات چیمہ ،سابق صوبائی وزیر ملک احمدعلی اولکھ ،ملک عثمان اولکھ ،چوہدری نیازاحمدگجر ،محمددریاب قوی شاہ ،چوہدری مبشرنعیم ،عرفان سجاد، محمدطارق جبکہ حلقہ پی پی 281کیلئے سابق ایم پی اے ملک عبدالشکورسواگ ،سابق ضلع ناظم سردارشہاب الدین خان سیہڑ، سابق تحصیل ناظم سردارسجاداحمدخان سیہڑ،سابق صوبائی وزیر ملک احمدعلی اولکھ ،غلام محی الدین سیہڑ، محمداورنگزیب، رائے صفدرعباس بھٹی، سابق ایم پی اے غلام شبیر بھٹی، چوہدری قیصر ارشاد ،ظہیرالحق ،ملک محمداکرم سامٹیہ اور ساجدحسین نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔