لیہ( صبح پا کستان ) ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت کی زیر صدارت ضلعی دفتر پولیس میں مییٹنگ کا انعقاد ،یوم شہادت حضرت علیؓ ،یوم القدس ،جمعتہ الوداع کے حوالے سے ترتیب دیے گئے سکیورٹی پلان کا جائزہ ، ڈی پی او کا سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان ،مقدس ایام میں شہریوں کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے ، مساجد ،امام بارگاہ وجلوس پر تعینات پولیس اہلکار اپنے فرائض الرٹ ہو کر سر انجام دیں اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت ،کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی دفتر پولیس میں ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی،میٹنگ میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جلوس و مجالس ،یوم القدس کی ریلیوں اور جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی ایشوز زیر بحث لائے گئے ،ڈی پی او نے تمام پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے ،اس سلسلہ میں تھانہ جات کی موبائل گشت کو مزید فعال کیا جائے ،پولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ رضا کاران کو بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کریں ،اس سلسلہ میں مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے ملیں اور ان کے تعاون سے سکیورٹی کے مسائل حل کریں ماہ صیام کے آخری عشرہ میں اعتکاف میں بیٹھنے والے فرندان اسلام کی بھر پور حفاظت کیلئے خصوصاً رات کے اوقات میں مساجد پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں ،دوران گشت سکیورٹی پر مامور اہلکاران کو چیک کریں ڈی پی او لیہ نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس ایام میں پولیس افسران اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کریں ۔