ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے اشاعت سے پہلے ہی تنازعات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ، سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر یہ کتاب اور ریحام خان موضوع بحث ہیں لیکن اب یہ معاملہ عدالت پہنچ چکا ہے۔
ملتان کی ایک عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ حکم امتناعی غلام مصطفیٰ چوہان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر جاری کیا گیا ہے ۔مذکورہ وکیل نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے لکھی جانے والی کتاب میں عمران خان کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کی ذات پر کیچڑ اچھال کر الیکشن کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سول جج ملتان نے درخواست پر کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پیمرا، حسین حقانی اور ریحام خان سے 9 جون کو جواب طلب کرلیا ہے