لیہ( صبح پا کستان )ٹریفک پولیس کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر ایمرجنسی روڈ پر کھڑی پرائیویٹ ایمبولینس،پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،روڈ خالی کرانے پر شہریوں کا خراج تحسین،ڈی ایس پی ٹریفک سید فیاض حسین شاہ کی ہدایت پر محمد رزاق سب انسپکٹر ٹریفک پولیس کی سربراہی میں ٹریفک پولیس اہلکاران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے باہر ایمرجنسی روڈ پر کھڑی پرائیویٹ ایمبولنس و پرائیویٹ گاڑیوں کے قبضہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے ایمرجنسی روڈ پر سے گاڑیوں کا ہٹھا دیاگیا،اس موقع پر سب انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد رزاق نے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمرجنسی روڈ ہے اس روڈ پر کسی قسم کی روکاوٹ نامنظور ہے اس لئے آپ لوگوں کو پہلی دفعہ وارننگ دی جا رہی ہے کہ آئندہ اس روڈ پر کسی بھی سائیڈ پر گاڑی کو پارک نہ کیا جائے اگر اس کے باوجود کسی بھی گاڑی کو ایمرجنسی روڈ پر پارکنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ کے ساتھ گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا جائے گا،اس روڈ پر ضلع بھر بیمار لوگوں کو ایمرجنسی میں لایا جاتا ہے جس کیلئے ٹریفک میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے ،مفید شہری ہونے کے ناطے تمام لوگ ایمرجنسی روڈ کو خالی رکھ کر قانون کا احترام کریں،ٹریفک پولیس کی طرف سے ہسپتال روڈ پر کریک ڈاؤن پر شہریوں محمد عرفان،نذیر احمد،محمد صابر،کالو میرانی،اظہر حسین،فرمان علی و دیگر نے خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح ہسپتال روڈ پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے اسی طرح صدر بازاراور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کے سامنے بھی کریک ڈاؤن کرکے ٹریفک کے بہاؤ کو بحال کرایا جائے گا۔