• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سیاستدانوں، سرکاری افسران نے اسمگلنگ کی مارکیٹیں بنا رکھی ہیں، چیف جسٹس

webmaster by webmaster
جون 5, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سیاستدانوں، سرکاری افسران نے اسمگلنگ کی مارکیٹیں بنا رکھی ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ سیاستدانوں، سرکاری افسران نے اسمگلنگ کی مارکیٹیں بنا رکھی ہیں۔
سپریم کورٹ میں سرکاری افسروں اور وزراء کی لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین ایف بی آر عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری طور پر ضبط گاڑیاں افسروں نے آپس میں بانٹ لی ہیں، ایف بی آر کے تمام افسروں سے لگژری گاڑیاں واپس لی جائیں، نیب گاڑیوں کی واپسی کے معاملات کی تحقیقات کرے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں لوکل گاڑیوں کی انڈسٹری اسمگلنگ کیوجہ سے بیٹھ گئی، حیات آباد سے راولپنڈی تک سب کھلے عام ہورہا ہے، بلیو ایریا سمیت ملک بھر میں گاڑیوں کی اسمگلنگ کا مال فروخت ہوتا ہے، کھلے عام پنڈی میں باڑہ مارکیٹ بنی ہوئی ہے، ایف بی آر نے کیا ایکشن لیا، میں کہیں جا کر چھاپہ ماروں تو اعتراض آ جائے گا، کئی سیاستدانوں، سرکاری افسران نے بھی اسمگلنگ کی مارکیٹیں بنا رکھی ہیں، ملک کو ایسے نہیں چلایا جاسکتا، مشکوک گاڑیوں کے استعمال سے متعلق پالیسی کس نے بنائی۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2006 میں یہ پالیسی بنائی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم ای سی سی کے ارکان کو بلا لیں۔ چیئرمین ایف بی ار نے کہا کہ ای سی سی کو سمری دوبارہ جائزے کے لیے بھجوا دیتے ہیں،

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ بلوچستان کے وزراء سے 49 لگژری گاڑیاں ریکور کر لیں، 7 گاڑیاں وزراء سے ریکور کرنی باقی ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ رات 12 بجے تک گاڑیاں واپس لیں، گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کو روزانہ ایک لاکھ روپے جرمانہ کریں، ایک ہفتہ بعد جرمانہ 2 لاکھ ہو جائے گا

سپریم کورٹ نے بلٹ پروف گاڑی واپس نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان، عبدالغفور حیدری اور کامران مائیکل کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کل طلب کر لیا۔ تاہم سماعت ملتوی ہونے سے قبل تینوں شخصیات نے گاڑیاں واپس کردیں جس پر سپریم کورٹ نے طلبی کا نوٹس واپس لے لیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قوم کا پیسہ کیوں استعمال کر رہے ہیں، وہ اپنی سیکورٹی کا خود بندوبست کیوں نہیں کرتے۔ مولانا فضل الرحمن کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر کئی حملے ہو چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ موت کا دن متعین ہے، حملوں سے فرق نہیں پڑتا۔

عدالت نے چیرمین ایف بی آر سے مشکوک گاڑیاں ڈمپ کرنے سے متعلق بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

Post Views: 20
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کے 34مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے

Next Post

لیہ ۔ٹریفک پولیس کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر کھڑی پرائیویٹ ایمبولینس،پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Next Post
لیہ ۔ٹریفک پولیس کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر کھڑی پرائیویٹ ایمبولینس،پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لیہ ۔ٹریفک پولیس کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر کھڑی پرائیویٹ ایمبولینس،پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ سیاستدانوں، سرکاری افسران نے اسمگلنگ کی مارکیٹیں بنا رکھی ہیں۔ سپریم کورٹ میں سرکاری افسروں اور وزراء کی لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین ایف بی آر عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری طور پر ضبط گاڑیاں افسروں نے آپس میں بانٹ لی ہیں، ایف بی آر کے تمام افسروں سے لگژری گاڑیاں واپس لی جائیں، نیب گاڑیوں کی واپسی کے معاملات کی تحقیقات کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں لوکل گاڑیوں کی انڈسٹری اسمگلنگ کیوجہ سے بیٹھ گئی، حیات آباد سے راولپنڈی تک سب کھلے عام ہورہا ہے، بلیو ایریا سمیت ملک بھر میں گاڑیوں کی اسمگلنگ کا مال فروخت ہوتا ہے، کھلے عام پنڈی میں باڑہ مارکیٹ بنی ہوئی ہے، ایف بی آر نے کیا ایکشن لیا، میں کہیں جا کر چھاپہ ماروں تو اعتراض آ جائے گا، کئی سیاستدانوں، سرکاری افسران نے بھی اسمگلنگ کی مارکیٹیں بنا رکھی ہیں، ملک کو ایسے نہیں چلایا جاسکتا، مشکوک گاڑیوں کے استعمال سے متعلق پالیسی کس نے بنائی۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2006 میں یہ پالیسی بنائی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم ای سی سی کے ارکان کو بلا لیں۔ چیئرمین ایف بی ار نے کہا کہ ای سی سی کو سمری دوبارہ جائزے کے لیے بھجوا دیتے ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ بلوچستان کے وزراء سے 49 لگژری گاڑیاں ریکور کر لیں، 7 گاڑیاں وزراء سے ریکور کرنی باقی ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ رات 12 بجے تک گاڑیاں واپس لیں، گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کو روزانہ ایک لاکھ روپے جرمانہ کریں، ایک ہفتہ بعد جرمانہ 2 لاکھ ہو جائے گا سپریم کورٹ نے بلٹ پروف گاڑی واپس نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان، عبدالغفور حیدری اور کامران مائیکل کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کل طلب کر لیا۔ تاہم سماعت ملتوی ہونے سے قبل تینوں شخصیات نے گاڑیاں واپس کردیں جس پر سپریم کورٹ نے طلبی کا نوٹس واپس لے لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قوم کا پیسہ کیوں استعمال کر رہے ہیں، وہ اپنی سیکورٹی کا خود بندوبست کیوں نہیں کرتے۔ مولانا فضل الرحمن کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر کئی حملے ہو چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ موت کا دن متعین ہے، حملوں سے فرق نہیں پڑتا۔ عدالت نے چیرمین ایف بی آر سے مشکوک گاڑیاں ڈمپ کرنے سے متعلق بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.