لیہ( صبح پا کستان )تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی ایک اور کامیاب بڑی کاروائی، ڈیرہ غازی خان ریجن میں دہشت کی علامت بننے والے خطرناک ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے شہریوں سے چھینے جانیوالے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار خطرناک ڈاکو کئی تھانوں کا اشتہاری اور ٹاپ ٹین اشتہاری فہرست میں شامل تھا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ سلطان کے ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی نے ایک اور کامیاب بڑی کاروائی کرتے ہوئے دہشت کی علامت بننے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ اشتہاری الطاف عرف ٹاپ و ٹاپ کو اسکے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ خطرناک ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان سے شہریوں سے چھینے اور چوری کیے گئے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان ریجن کے مختلف تھانوں، تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان، تھانہ صدر تونسہ، تھانہ کالا، تھانہ کوٹ ادو اور تھانہ دائرہ دین پناہ کو اشتہاری ڈاکو الطاف عرف ٹاپ و ٹاپ مطلوب تھا۔ دہشت کی علامت بننے والے اشتہاری الطاف ڈیرہ غازی خان ریجن کے مختلف تھانوں کی حدود میں منظم وارداتیں کرکے شہریوں کو ان کے قیمتی سامان سے محروم کردیتا تھا۔ خطرناک ڈکیت گینگ سے 5 عدد موٹر سائیکل، ایک لاکھ 40 ہزار نقد، 5 عدد موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ناصر مختار راجپوت کی قیادت میں جرائم کے خاتمہ کے لیے تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور گرفتار ہونیوالے اشتہاری الطاف عرف ٹاپ و ٹاپ کی گرفتاری بھی تھانہ کوٹ سلطان پولیس ٹیم کی اہم کامیابی ہے کیونکہ خطرناک اشتہاری عرصہ دراز سے منظم وارداتیں کرکے شہریوں کو ان کے قیمتی مال سے محروم کردیتا تھا اور اب ایسے خطرناک ملزم کو نشان عبرت بنانا تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی ذمہ داری ہے۔ ملزمان سے برآمد ہونیوالے مسروقہ سامان کو مالکان کے حوالے کیا جائیگا۔