یہ: (صبح پا کستان ) ہم اقتدار میں آ ءے تو جنو بی صوبہ ہم بنائیں گے ، بڑے لو گوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑا ، غریب عوام کے دلوں میں آج بھی پی پی پی زندہ ہے ، جس نے پی پی پی سے بے وفائی کی وہ دو بارہ کبھی اقتدار میں نہیں آ یا ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو لیہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ءے کیا انہوں نے کہا عوام تیر کو ووٹ دے کر پاکستان کو خوشحال بنائیں۔ تیر کو ووٹ دو اقلیتوں کو حقوق دلوائیں گے میں وعدہ کرتا ہوں کہ بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کر کے محروم طبقات کے حقوق کا دفاع کروں گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا انضمام ڈرامہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں جن لوگوں نے کبھی جنوبی پنجاب کی بات نہیں کی اب ان کو یاد آ گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں جو وعدے کیے وہ پورے نہ کر سکے۔ ہم نے جب جنوبی پنجاب کی آواز اٹھائی تو کسی نے ساتھ نہ دیا۔ جب ہم کہتے تھے کہ پارلیمان میں ایشوز کو لے کر آئیں تو مانتے نہیں تھے۔ انہوں نے پی ٹی آئی اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا انضمام ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کبھی جنوبی پنجاب کی بات نہیں کی اب ان کو یاد آ گیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کچھ بتانا ہے تو بتائیں ورنہ چپ ہو کر بیٹھ جائیں۔ نواز شریف چپ کر کے بیٹھ جائیں یا پھر گھر چلے جائیں۔ ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔ نواز شریف پورے نظام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئیں سب مل کر استحصالی نظام کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑ کر پیپلزپارٹی کو مضبوط بنائیں۔ تیر کو ووٹ دو تا کہ محرومیاں دور ہو سکیں۔ تیر کو ووٹ دے کر نئے مستقبل کا آغاز کرو۔
انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے پیپلز پاڑٹی کو مو قع دیا تو دریاءی کٹا ءو سے نتاثرہ بے گھر افراد کو ریلیف دیں گے اور کچے کے علاقے کو سیلاب سے بچانے کے لیے بہتر انتظامات کیے جائیں گے اور تھل کو بارانی علاقہ ڈکلیئر کیا جائے گا۔ حکومت میں آ کر اس علاقے میں فری انڈسٹریل زون بنائیں گے، کھاد پر سبسڈی کو بڑھائیں گے کیونکہ کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔
جلسہ سے سید یو سف رضا گیلانی ، محمد محمود احمد ، نوابزادہ افتخار کی خان ، سردار غلام فید مرانی اور محمد رمضان بھلر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا