چوک اعظم (صبح پا کستان )ٹریفک پولیس اہلکار کی تاجروں سے بد تمیزی اہلیان علاقہ کا احتجاج ارباب اختیار سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے تاجر رانا احمد علی نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 4مئی کو علی الصبح موٹر سائیکل پر دھوبی سے کپڑے لینے گیا تو ٹریفک پولیس کے حوالدار انصر وڑائچ نے مجھے روکا اور لائسنس طلب کیا جو میں نے اسے دیے دیا بعد آزاں اس نے کہا کہ آپ نے پینٹ شرٹ کیوں پہنی ہوئی ہے میں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہیاس پر انصر وڑائچ سیخ پا ہو گیا اس نے مجھے گالیاں نکالنا شروع کر دی کثیر تعداد میں شہری اکھٹے ہو گئے جنہوں نے معاملہ رفع دفع کرایا رانا احمد علی نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ ٹریفک اہلکار نشہ میں دھت تھا ڈی پی او لیہ آئی جی پنجاب اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرائے مزید حساس اداروں نے خفیہ رپورٹ لیکر شریف شہریوں کی عزت نفس مجروع کرنے والے ٹریفک اہلکار کے خلاف کاروائی کریں ۔