لیہ( صبح پا کستان )وارڈ نمبر1چاہ عمر والا محلہ عاشق علی سلطان کے مکینوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی و انتظامیہ میونسپل کمیٹی کے خلاف سیوریج ،نالی سولنگ نہ ہونے پر شدید احتجاج،شہری گندے پانی میں احتجاجاًداخل ہوگیا،شہریوں محمد سلیم اختر،محمد اسداللہ،محمد حامیم صابری،محمد اکرم جندھڑڑ،محمد اختر،شہزاد چندھڑر،محمد عارف،محاہد حسین،ملک مظفر ارائیں،محمد اشرف،محبوب حسین،حفظ قاری یٰسین،سیف اللہ کلاسرہ،محمد اقبال،محمد طارق،محمد اکرم،سعید لغاری نے کہا کہ ہمارے محلے چاہ عمر والا،محلہ عاشق علی سلطان،چاہ کھیرانی والا کے تقریباً6سے8سو گھرانوں پر مشتمل ہیں ان محلوں میں اور گلیوں میں نہ کوئی سیوریج لائن،نہ نالی،نہ سولنگ اور دیگر کسی بھی قسم کی سہولیات نہ ہیں اپنی محرومیوں کارونا ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد،چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان اور دیگر میونسپل کمیٹی و ضلعی انتظامیہ کے افسران کے پاس متعدد بار گئے اور درخواستیں دیں کہ ہم بھی اس ملک اور اسی شہر کے باسی ہیں ہم لوگوں نے بھی اپنا ووٹ آپ لوگوں کو ڈالا ہے لیکن ہم اس صدی میں بھی سہولیات سے محروم ہیں گھر کے بچے خواتین،بوڑھوں حتیٰ کہ کسی بھی شخص کا گھر کے اندر اور باہر نکلنا محال ہوچکا گلی محلے گندے پانی کا فلتھ ڈپو بن چکے ہیں جس کی وجہ مچھر ،مکھی کی بہتات ہے احتجاجی لوگوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر ہمارے گلی محلوں سے گندے پانی کو نہ نکالا گیا تو اتوار کے روز اپنے چھوٹے بڑے بچوں کے ساتھ روڈ بند کرکے احتجاج کریں گے اور اس وقت تک بیٹھے رہیں گے جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے ،انہوں نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان کا سابقہ وارڈ میں یہ محلہ شامل تھا موجود میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں اس محلہ کو وارڈ نمبر 1میں شامل کیا گیا منتخب کونسلر غلام عباس منتخب ہونے کے بعد اس علاقہ کی طرف آج تک نہیں آئے متاثرین نے ڈی سی لیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے علاقہ کا فوری دورہ کرکے ہمارے حالات دیکھیں۔