لیہ(صبح پا کستان )پاکستان بھر کی طرح ضلع لیہ میں ایمپلائز سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ لیہ کا پر امن احتجاجی مظاہرہ تیسرے روز میں داخل ہوگیا پر امن احتجاجی مظاہرہ کی قیادت چیئرمین تصدق عباس شاہ،وائس چیئرمین عارف گورایہ نے کی اس موقع پر قائدین نے کہا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی پاکستان کا منافع بخش ادارہ ہے جسکا بٹوارہ، تقسیم کرکے ادارہ کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے مرکزی صدر شہزادہ اقبال رضا،مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرشید ا?فریدی کی قیادت میں پاکستان بھر کے سوئی نادرن گیس کمپنی کے ملازمین اپنے حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں قیادت کے حکم پر احتجاج ابھی تک پرامن ہے سیاہ پٹی باندھ کرروزانہ کی بنیاد پر دوگھنٹے کی ہڑتال کی جا رہی ہے ابھی تک ہمارا احتجاج دفتر تک محدود ہے اگر ادارہ کی تقسیم کو نہ روکا گیا تو ہڑتال کا دائرہ وسیع کرکے عملی اقدامات اٹھائیں گے دوڈ بھی بلاک کردیں گے،اگر پھر بھی نہ مانا گیا تو ا?خری لائحہ عمل کے طور پر پورے ملک کی گیس سپلائی بند کردیں گے،ادارہ کابٹوارہ کرکے سستی قیمت میں فروخت کرکے عوام کو مہنگیے داموں گیس کی سپلائی کی جائے گی،سوئی نادرن گیس کا ادارہ مرکز کی علامت ہے سوئی نادرن گیس کا محکمہ منافع بخش ادارہ ہے جس کا بٹوارہ کرکے ملک کے زر مبادلہ کا خسارہ کیا جارہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ منافع بخش ادارہ کا بٹوارہ نہ کیا جائے محکمہ کے ملازمین اس بٹوارہ کو نامنظور کرتے ہیں۔