لیہ ( صبح پا کستان )پولیس لائن لیہ میں قائم پولیس ڈرائیونگ سکول میں شہریوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے ,چھٹا کورس اختتام پذیر ،کورس مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اسناد ، پولیس ڈرائیونگ سکول میں بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک
تفصیلا ت کے مطابق پولیس لائن لیہ میں قائم پولیس ڈرائیونگ سکول میں شہریوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے ،ڈرائیونگ سکول میں چھٹے کورس کا اختتام ہو گیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جسکا مقصد لیہ کے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کیساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ کی ٹریننگ دینا ہے ڈی ایس پی نے کہا کہ 21 دن کے کورس میں ماہر انسٹرکٹر جدید طریقہ کے مطابق پریکٹیکل و اکیڈمک ٹریننگ دے رہے ہیں ملٹی میڈیا کے ذریعے لیکچرز اور گاڑی کے متعلق مکمل مکینیکل معلومات دی جا رہی ہے جبکہ کورس کامیابی سے مکمل کرنیوالے شہریوں کو سرٹیفکیٹ اور نان کمرشل لائسنس بھی جاری کیا جا رہا ہے ڈی ایس پی نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعور نہ ہونیکی وجہ سے آئے روز حادثات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے جبکہ ڈی ایس پی نے کورس کے اختتام پرڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اورڈرائیونگ سکول کے سٹاف سب انسپکٹر مختار احمد ،ہیڈ کنسٹیبل مجید ،کنسٹیبل عارف اور یعقوب کو بھی بہترین کا کردگی پر تعریفی سر ٹیفکیٹ دیے