لیہ(صبح پا کستان )خاتون سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر زیادتی کا شکار خاتون سمیت والدین اور رشتہ داروں کا ایس ایچ او چوبارہ کے رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،پولیس افسران کی یقین دہانی پر احتجاج ختم،تحصیل چوبارہ کے چک 453ٹی ڈی اے کے رہائشی امیر بخش اپنی زیادتی کا شکار بیٹی ثمینہ بی بی و دیگر رشتہ داروں محمد افضل،اللہ دتہ،محمد سجاد،محمد جہانگیر،نور احمد،ممتاز،محمد کالو،غلام شبیر،مٹھو جوتہ،غلام محمد،محمد رمضان،محمد الطاف،ملازم حسین،جہانگیر حسین۔عاشق حسین و دیگر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،خاتون کے والد امیر بخش و زیادتی کا شکار خاتون ثمینہ بی بی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں خاوند سے لڑائی ہوئی،جس کی شکایت کرنے کیلئے چک کے نمبر داد فلک شیر کے پاس اس کے ڈیرہ پر گئی جہاں فلک شیر نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس کی شکایت تھانہ چوبارہ میں درج کرائی تھانہ میں موجود ایس ایچ او نے ہم غریب لوگوں کی بات سننے کی بجائے ایم پی اے کے خاص بندے ملک فلک شیر کو بچانے کے چکر میں لگ گیا اور ہمیں دھمکیاں دینے لگا کہ اپنی شکایت واپس لے کر ملک فلک شیر سے کچھ پیسے لے لیں ایس ایچ او تھانہ چوبارہ نے ہمیں ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کے علاوہ تھانہ میں مجھے اور میرے والد کو بند کرنے کا کہنے لگا جس پر ہم لوگوں نے وہاں احتجاج کیا تھانہ چوبارہ میں ہم لوگوں کے احتجاج کے بعد ایف آئی آر نمبری 140/18زیر دفعہ 376ت پ درج کرلی گئی لیکن ملزم کو گرفتاری کیلئے ٹال مٹول سے کام چلایا جانے لگا اور ہم پر پولیس مختلف طریقے سے دباؤ ڈالنے لگی انہوں نے ڈی پی او لیہ سے ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا دوران احتجاج ضلع پولیس کے افسران نے ملزم کی گرفتاری کی اطلاع دی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔