• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ جماعت پنجم اور ہشتم کے نتائج ،پنجاب میں ضلع نے بالترتیب دوسری اور تیسری پو زیشن حاصل کی ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار علی

webmaster by webmaster
اپریل 2, 2018
in لیہ نیوز
0
لیہ جماعت پنجم اور ہشتم کے نتائج ،پنجاب میں ضلع نے بالترتیب دوسری اور تیسری پو زیشن حاصل کی ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار علی

لیہ(صبح پا کستان )ضلع لیہ میں جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں 98.48فی صد رزلٹ حاصل کرکے ضلع لیہ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر جبکہ پانچویں میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور مجموعی طور پر 48789طلبہ اور طالبات پاس ہوئے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار علی نے جماعت پنجم اور ہشتم کے پوزیشن ہولڈرز کے نتائج کا اعلانات کرنے کے موقع پرکہی۔ڈی ڈی تعلیم توکل حسین ،رجسٹرار عبدالرحیم ندیم اور پرنسپل شرافت علی بسراموجود تھے۔ذوالفقارعلی نے بتایا کہ ضلع لیہ میں جماعت پنجم میں مجموعی طور پر 32697طلبا اور طالبات امتحان میں شامل ہوئے جن میں سے 29826پاس ہوئے جو 98.08فی صد رہا۔اسی طرح جماعت ہشتم میں 20849طلبہ شامل ہوئے جن میں سے 18963نے کامیابی حاصل کی جبکہ نتیجہ 98.48فی صدرہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت پنجم میں 169سنٹرز ،ہشتم میں 141سنٹرز پر امتحانات ہوئے اور منظم مانیٹرنگ پیف اور تھرڈ پارٹی چیکنگ جاری رہی اور شفاف انداز میں ضلع کو پنجاب بھر میں دوسرے نمبر کا اعزاز حاصل ہوا۔انہوں نے بتایا کہ کلاس پنجم میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول لیہ کے طالب علم محمد حذیفہ اورملت پبلک سکول چوک اعظم کے شیراز علی نے پہلی اورگورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم کے طالب علم حسنین المصطفی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح تھرڈ پوزیشن مہوش رباب الحمد پبلک سکول لیہ ،محمد بشیر آکسفورڈ پبلک سکول چوک اعظم ،امبر فاطمہ بیکن لائٹ گرلز پبلک سکول فتح پور اور معظم علی یوسف نیو سینچری پبلک سکول بھاگل نے حاصل کی۔کلاس پنجم میل میں محمد حذیفہ اور شیراز علی نے پہلی ،حسین المصطفی نے دوسری ،محمد بشیر اور معظم علی یوسف نے تیسری پوزیشن اسی طرح کلاس پنجم فیمیل میں مہوش رباب اور امبر فاطمہ نے پہلی ،عائشہ بتول گریژن پبلک سکول کوٹ سلطان نے دوسری جبکہ کائنات فاطمہ سٹی پبلک سکول فتح پور اور مناہل حبیب نیو سینچری پبلک سکول بھاگل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی او تعلیم نے بتایا کہ کلاس ہشتم میں مجموعی طور پر عائزہ مظفر ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ نے پہلی ،ثمرہ بی بی مسلم سائنس پبلک ہائی سکول نے دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی مریم خضر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انفرادی طور پر میل میں محمد یوسف گریژن پبلک سکول کوٹ سلطان اور احمد البشرنے پہلی ،حاد علی گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم نے دوسری اور صارم حسین شہاب گورنمنٹ ہائی سکول ریلوئے روڈ کروڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فیمیل میں عائزہ مظفر ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ نے پہلی ،ثمرہ بی بی مسلم سائنس پبلک ہائی سکو ل نے دوسری اور مریم خصر ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی او تعلیم نے بتایا کہ امتحانا ت کے ٹاسک کے لیے بروقت مارکنگ کے لیے پرچے بروقت سنٹرز پر پہنچانے ،رزلٹ کی فیڈنگ کی نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی،تحصیل اور مرکز کی سطح پر افسران تعلیم ،سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کرام نے اپنی ذمہ داریاں ،محنت اور جاں فشانی سے سرانجام دے کر تمام مراحل کو اپنی بھر پور صلاحتیں لاتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ گندم خریداری ، ضلع بھر کے تمام گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی فہرستیں نمایاں مقام پر آویزاں کی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ

Next Post

لیہ ۔محمد یٰسین چشتی انصاری کی رہائش گاہ ضلع کونسل کالونی میں آج بروز منگل بعد نماز عشاء سالانہ محفل نعت منعقد ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ(صبح پا کستان )ضلع لیہ میں جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں 98.48فی صد رزلٹ حاصل کرکے ضلع لیہ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر جبکہ پانچویں میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور مجموعی طور پر 48789طلبہ اور طالبات پاس ہوئے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار علی نے جماعت پنجم اور ہشتم کے پوزیشن ہولڈرز کے نتائج کا اعلانات کرنے کے موقع پرکہی۔ڈی ڈی تعلیم توکل حسین ،رجسٹرار عبدالرحیم ندیم اور پرنسپل شرافت علی بسراموجود تھے۔ذوالفقارعلی نے بتایا کہ ضلع لیہ میں جماعت پنجم میں مجموعی طور پر 32697طلبا اور طالبات امتحان میں شامل ہوئے جن میں سے 29826پاس ہوئے جو 98.08فی صد رہا۔اسی طرح جماعت ہشتم میں 20849طلبہ شامل ہوئے جن میں سے 18963نے کامیابی حاصل کی جبکہ نتیجہ 98.48فی صدرہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت پنجم میں 169سنٹرز ،ہشتم میں 141سنٹرز پر امتحانات ہوئے اور منظم مانیٹرنگ پیف اور تھرڈ پارٹی چیکنگ جاری رہی اور شفاف انداز میں ضلع کو پنجاب بھر میں دوسرے نمبر کا اعزاز حاصل ہوا۔انہوں نے بتایا کہ کلاس پنجم میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول لیہ کے طالب علم محمد حذیفہ اورملت پبلک سکول چوک اعظم کے شیراز علی نے پہلی اورگورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم کے طالب علم حسنین المصطفی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح تھرڈ پوزیشن مہوش رباب الحمد پبلک سکول لیہ ،محمد بشیر آکسفورڈ پبلک سکول چوک اعظم ،امبر فاطمہ بیکن لائٹ گرلز پبلک سکول فتح پور اور معظم علی یوسف نیو سینچری پبلک سکول بھاگل نے حاصل کی۔کلاس پنجم میل میں محمد حذیفہ اور شیراز علی نے پہلی ،حسین المصطفی نے دوسری ،محمد بشیر اور معظم علی یوسف نے تیسری پوزیشن اسی طرح کلاس پنجم فیمیل میں مہوش رباب اور امبر فاطمہ نے پہلی ،عائشہ بتول گریژن پبلک سکول کوٹ سلطان نے دوسری جبکہ کائنات فاطمہ سٹی پبلک سکول فتح پور اور مناہل حبیب نیو سینچری پبلک سکول بھاگل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی او تعلیم نے بتایا کہ کلاس ہشتم میں مجموعی طور پر عائزہ مظفر ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ نے پہلی ،ثمرہ بی بی مسلم سائنس پبلک ہائی سکول نے دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی مریم خضر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انفرادی طور پر میل میں محمد یوسف گریژن پبلک سکول کوٹ سلطان اور احمد البشرنے پہلی ،حاد علی گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم نے دوسری اور صارم حسین شہاب گورنمنٹ ہائی سکول ریلوئے روڈ کروڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فیمیل میں عائزہ مظفر ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ نے پہلی ،ثمرہ بی بی مسلم سائنس پبلک ہائی سکو ل نے دوسری اور مریم خصر ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی او تعلیم نے بتایا کہ امتحانا ت کے ٹاسک کے لیے بروقت مارکنگ کے لیے پرچے بروقت سنٹرز پر پہنچانے ،رزلٹ کی فیڈنگ کی نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی،تحصیل اور مرکز کی سطح پر افسران تعلیم ،سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کرام نے اپنی ذمہ داریاں ،محنت اور جاں فشانی سے سرانجام دے کر تمام مراحل کو اپنی بھر پور صلاحتیں لاتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.