لیہ(صبح پا کستان )لیہ شوگر ملز تا کوٹلہ حاجی شاہ لیہ مائنر کی دو رویہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔لیہ مائنر کی دورویہ سڑک پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھوں کے باعث حادثات معمول کا حصہ بن چکے ہیں ۔سڑک کی خستہ حالی کے باعث عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا ۔سابق کونسلر یو سی کوٹلہ حاجی شاہ و سیاسی و سماجی کارکن صفدر حسین خان زنگیزہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ شوگر ملز تا کوٹلہ حاجی شاہ لیہ مائنر پربنائی گئی دورویہ سڑک بالکل خستہ حال ہو چکی ہے ۔اس سڑک پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن چکے ہیں بارشوں کے باعث سڑک کے دونوں جانب سے مٹی بہہ چکی ہے جسکی وجہ سے کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن چکے ہیں ۔صفد ر حسین خان نے ممبران اسمبلی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیہ شوگر ملز تا کوٹلہ حاجی شاہ لیہ مائنر پر بنائی گئی دورویہ سڑک کو از سر نو تعمیر کرائیں انھوں نے کہا کہ اس سڑک پر روزانہ حادثات معمول کا حصہ بن چکے ہیں لہذا اس سڑک کو دوبارہ تعمیر کرایا جائے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








