لیہ(صبح پا کستان)بھوسے کا بطور ایندھن استعمال پر پابندی عائد کی جائے ۔بھوسے کو بھٹہ جات میں بطور ایندھن استعمال کرنے سے مویشی پال حضرات کو ہر سال شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر لیہ بھوسے کو جلانے پر دفعہ 144کے نفاذ کا اعلان کریں ۔تفصیل کے مطابق ہر سال ہزاروں من بھوسہ بھٹہ جات میں بطور استعمال ہو رہا ہے ۔جس کی وجہ سے بھوسے کے نرخوں میں گزشتہ کئی سالوں سے بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے دسمبر جنوری فروری میں بھوسہ 500روپے فی من فروخت ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے مویشی پال حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مویشی پال زمیندار وں حاجی محمد اقبال کلاسرہ ،مہر جاوید حسین ،محمد نواز سواگ ،مہر عبدالحمید گدارہ نے ضلع لیہ کے ڈپٹی کمشنر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس سال بھوسے کو بھٹہ جات میں جلانے پر پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انھوں نے ڈی سی لیہ سے مطالبہ کیا ہے انسانی خوراک کے ساتھ ساتھ جانوروں کی خوراک کو آگ سے محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جائیں ۔