لیہ (صبح پا کستان )ضلع لیہ میں انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے 79ڈسپلے سنٹروں پر انتخابی فہرستیں آویزاں کر کے کسی قسم کی تصحیح ،ووٹ کے اندراج یا تبدیلی کے لیے تین ریوائزنگ اتھارٹیاں کام کررہی ہیں جو 24اپریل تک کام کرتی رہیں گی۔یہ بات انتخابی فہرستوں کی تیاری کے مختلف مراحل ،پولنگ اسٹیشنوں کے جائزہ کے لیے اے ڈی سی جی محبوب احمد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال اعوان نے اجلاس میں انتخابی فہرستوں کی تیاری،ڈسپلے سنٹر آویزاں کرنے،ریوائزنگ اتھارٹی کی کارکررگی ،پولنگ اسٹیشنوں کے قیام ،پولنگ اسٹیشنوں میں فراہم کردہ سہولیات اور عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی ،پولنگ سٹاف کا ڈیٹا مرتب کرنے ایسے امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ تحصیل لیہ میں 42ڈسپلے سنٹرز،تحصیل کروڑ میں 25اور تحصیل چوبارہ میں 12ڈسپلے سنٹرز پر انتخابی فہرستیں آویزاں کی گئی ہیں اور تینوں سنٹرز پر انتخابی فہرستوں کی درستگی اور تصدیق کے لیے 31رجسٹریشن آفیسر ،97سپر وائزر جبکہ 378ویری فیکیشن اہلکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور تحصیل لیہ میں پرنسپل پوسٹ گرایجویٹ کالج لیہ مہر اختر وہاب ،کروڑ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رفیق خا ن اور چوبارہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصر اللہ بھٹی ریوئزانگ اتھارٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اے ڈی سی جی محبوب احمد نے اجلاس میں پولیو اسٹیشنوں کی نشان دہی کرکے سہولیات و عدم دستیاب سہولیات کے بارے میں رپورٹ کرنے اور ڈسپلے سنٹرز پر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کے لیے ووٹرز کو سہولیات دینے کے سلسلہ میں موثر مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔اجلا س میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،اے سی لیہ عابد کلیار،اے سی کوآرڈینیشن صفات اللہ خان،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی،سب انجینئرلوکل گورنمنٹ غلا م یاسین ،نائب تحصیل دار بشیر احمد خان نے شرکت کی۔