فتح پور (صبح پا کستان )جڑی بوٹیوں کی تلفی اور پھل کی مکھی کے خاتمے کے لیے آگہی مہم سے استفادہ کرتے ہوئے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چودھر ی غلام رسول نے فتح پور میں فارمرڈے اور دفتر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہی۔چودھری غلام رسول نے کہا کہ کسانوں کو جڑی بوٹیوں کے فصلات پر مرتب ہونے والے اثرات سے بروقت آگہی اور عملی طور پر خاتمے کے لیے اقدامات محکمہ زراعت کا فیلڈسٹاف عمل میں لارہا ہے کیونکہ زرعی معیشت میں بہتری کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔بعدازاں سماجی شعور کی بیداری کے لیے واک کی گئی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









