لیہ(صبح پا کستان)یونین کونسل لوہانچ نشیب کی سڑکوں کی خستہ حالی کی طرف توجہ نہ دی جا سکی پور ی یونین کونسل میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے 2010 ء اور 2015 ء کے سیلاب میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہوگئیں تھیں ۔یو سی لوہانچ نشیب کے وائس چیئرمین مخدوم عزیر مہدی ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل لوہانچ نشیب کی سڑکیں بالکل تباہ ہو چکی ہیں ۔ان سڑکوں پر گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں نشیبی علاقوں میں بنائے گئے پلوں کی چھتیں سیلاب کی نذر ہو چکی ہیں ان پلوں کی چھتیوں کو تاحال نہیں بنایا جا سکا ۔ گزشتہ د س سالوں سے اس یونین کونسل کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی سے نشیبی علاقہ کی تعمیر وترقی میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں لے رہے جس سے نشیبی علاقہ کے لوگ انتہائی تنگدستی سے زندگی گزار رہے ہیں ۔انھوں نے ممبران اسمبلی سے نشیبی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








