لیہ (صبح پا کستان ) کوٹ سلطان میں گند گی کے ڈھیروں اور سیوریج کے گندے پا نی کے جو ہڑوں نے شہریوں کی زند گی اجیرن کر دی ہے ، کوٹ سلطان کے شہریوں کو سا بقہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم نے عوام کو ملک لو ٹنے والوں کے خلاف منظم کیا ہے ملکی تا ریخ میں پہلی بار عوام کرپشن کے خلاف سڑ کوں پر ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز قا نون دان تحریک انصاف کے رہنماء سردار قاسم بن سجاد تنگوانی ایڈوو کیٹ نے صبح پا کستان لیہ فیس بک لا ئیو میں انٹر ویو دیتے ہو ءے کیا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ظلم کو ہاتھ سے روکنا ایمان کا سب سے بڑا درجہ ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ ظلم و نا انصا فی کے خلاف ا ٹھ کھڑے ہوں ، کوٹ سلطان کے مساءل پر گفتگو کرتے ہو ءے ان کا کہنا تھا کہ کوٹ سلطان ٹاءون کمیٹی صرف نو ٹیفکیشن کی حد تک ہے ظلم یہ ہے کہ سٹی یو نین کو نسل منتخب اراکین سے ان کا دفتر تک چھین لیا گیا ہے انہوں نے کءی بار احتجاجا سڑک پر اپنے اجلاس منعقد کءے ہیں ، صفا ئی کا عملہ نہ ہو نے کے برابر ہے ایک سوال کے جواب میں قاسم تنگوانی نے کہا گذشتہ پندرہ سا لوں سے مسلم لیگ ن اقتدار میں رہی ہے ان کی طرف سے علاقاءی تر قی کے بلند با نگ دعوے صرد کا غزوں کی حد تک ہیں حقیقت تو یہ ہے کہ کوٹ سلنان شہر گند گی کے ڈھیروں اور سیوریج کے گندے پانی کے جو ہڑوں میں تبد یل ہو چکا ہے ۔ کتنا ظلم ہے کہ ہمارے حلقہ سے منتخب ایم پی اے صوبائی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ہیں لیکن قدرتی آ فات کا شکار ہو نے والے اسی حلقہ کے ووٹر ہی محروم امداد رہتے ہیں علاقہ نشیب میں دریائی کٹا ءو کا شکار کا بد قسمت خاندان ہوں یا پھر کوٹ سلطان اڈہ پر آ ئل ٹینکرمیں آ گ لگنے کے سبب جلنے والی دوکانوں کے متا ثرہ غریب دوکاندار کسی کو امداد نہیں ملتی