• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر خود کش دھماکہ ،4 اہلکاروں سمیت9 افراد شہید ،35 سے زائد زخمی ، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ

webmaster by webmaster
مارچ 16, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر خود کش دھماکہ ،4 اہلکاروں سمیت9 افراد شہید ،35 سے زائد زخمی ، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد شہید جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے قریب پولیس کی نثار چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جبکہ اے ایس پی رائے ونڈ زبیر نذیر اور ایس ایچ او عاصم سمیت 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے ۔پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 7 افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ جبکہ ایک لاش جناح ہسپتال لائی گئی ہے ،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔دوسری طرف سینئر پولیس حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جبکہ ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے تفتیش کر رہے ہیں کہ خود کش حملہ آور کس کے ساتھ اس مقام تک پہنچا ؟۔انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور کے اعضا اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے فرانزک کے لئے بجھوائے جا رہے ہیں جبکہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ اس خود کش حملے کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے ۔ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہدھماکے سے پہلے حملہ آور نے اجتماع گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے روکا تو دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ساتھ ہی آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشن ،کمشنر لاہور سمیت اعلیٰ حکام رائے ونڈ پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کرنے کے ساتھ دھماکے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا ۔
ایک اور نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس اہلکار ہی تھے جبکہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے میں ایک موٹر سائیکل استعمال کی گئی،دھماکے کی جگہ سے قریب ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ شدہ حالت میں پائی گئی ہے جس سے شبہ ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کی آواز بہت دور دور تک سنی گئی ہے۔ دھماکے میں 35 افراد کے زخمی ہوئے جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے زخمیوں میں رائے ونڈ کے اے ایس پی زبیر نذیر اور ایس ایچ او عاصم بھی شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے ،انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کی قربانی دی۔

واضح رہے کہ رائے ونڈ کے آج ہونے والے تبلیغی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری دور دراز علاقوں سے شرکت کیلئے آتے ہیں۔
source..
https://dailypakistan.com.pk/14-Mar-2018/747687

Tags: National News
Previous Post

چوک اعظم .19 سال سے انصاف کے منتظر باپ کی بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل

Next Post

لیہ ۔عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم نے عوام کو ملک لو ٹنے والوں کے خلاف منظم کیا

Next Post
لیہ ۔عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم نے عوام کو ملک لو ٹنے والوں کے خلاف منظم کیا

لیہ ۔عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم نے عوام کو ملک لو ٹنے والوں کے خلاف منظم کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد شہید جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے قریب پولیس کی نثار چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جبکہ اے ایس پی رائے ونڈ زبیر نذیر اور ایس ایچ او عاصم سمیت 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے ۔پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 7 افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ جبکہ ایک لاش جناح ہسپتال لائی گئی ہے ،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔دوسری طرف سینئر پولیس حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جبکہ ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے تفتیش کر رہے ہیں کہ خود کش حملہ آور کس کے ساتھ اس مقام تک پہنچا ؟۔انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور کے اعضا اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے فرانزک کے لئے بجھوائے جا رہے ہیں جبکہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ اس خود کش حملے کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے ۔ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہدھماکے سے پہلے حملہ آور نے اجتماع گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے روکا تو دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ساتھ ہی آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشن ،کمشنر لاہور سمیت اعلیٰ حکام رائے ونڈ پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کرنے کے ساتھ دھماکے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا ۔ ایک اور نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس اہلکار ہی تھے جبکہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے میں ایک موٹر سائیکل استعمال کی گئی،دھماکے کی جگہ سے قریب ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ شدہ حالت میں پائی گئی ہے جس سے شبہ ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کی آواز بہت دور دور تک سنی گئی ہے۔ دھماکے میں 35 افراد کے زخمی ہوئے جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے زخمیوں میں رائے ونڈ کے اے ایس پی زبیر نذیر اور ایس ایچ او عاصم بھی شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے ،انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کی قربانی دی۔

واضح رہے کہ رائے ونڈ کے آج ہونے والے تبلیغی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری دور دراز علاقوں سے شرکت کیلئے آتے ہیں۔ source.. https://dailypakistan.com.pk/14-Mar-2018/747687

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.