ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ).وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا 17مارچ کو ڈیرہ غازیخان کا دورہ متوقع ہے . انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں . علاوہ ازیں افسران کے بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . وزیر اعلی 17مارچ کو چوٹی زیریں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے . علاوہ ازیں اجلا س میں بتایا گیاکہ وزیر اعظم پاکستان شا ہد خاقان عباسی کا بھی 15مارچ کو دورہ متوقع ہے . وہ ایئر پورٹ کے نزدیک زرعی یونیورسٹی میں جلسہ عام سے خطاب ، شمالی بائی پاس او رغازیگھاٹ پل کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے . اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن انور چشتی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز غلام یاسین ، مظہر اقبال مہار ، مہر عزیز الرحمن سمرا ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، اشفاق حسین سیال کے علاوہ شیخ اسرار احمد ، ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈاکٹر ناطق حیات ، عتیق الرحمن چشتی، محمد اسلم ، ثناء اللہ سرانی ، ہمایوں مسرور ، وسیم اختر ، محمد ربنواز ، مختیار احمد جتوئی ، محمد معظم چشتی ، خرم خان کھوسہ ، سہیل روف ، اعجاز احمد بخاری اوردیگر افسران شریک تھے .
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









