لیہ (صبح پا کستان )سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ماڈل کیٹل مارکیٹ چوک اعظم اور چک نمبر 464ٹی ڈی اے میں رورل لائبریری کی تکمیل رواں مالی سال میں کرنے کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔یہ بات صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ مہرا عجاز احمد اچلانہ نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ہمراہ تھے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عرفا ن انجم نے 7ارب 2کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے 39آن گوئنگ ترقیاتی منصوبوں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 4ارب 91کروڑ 2لاکھ روپے کی لاگت سے 40ترقیاتی منصوبوں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی 9کروڑ 15لاکھ روپے کی لاگت سے 44ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعمال بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے کسی قسم کی دشواری یا فنڈز کی دستیابی کے سلسلہ میں انہیں آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کا فرداًفرداً جائزہ بھی لیا گیا۔اجلا س میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی،ایکسین ہائی وے محمد ارشد ،ایکسین بلڈنگ محمد سلیم،ایس ڈی او غلام شبیر،ایکسین واپڈا نعیم سامٹیہ ،ایس ڈی واپڈا کنسٹریکشن شیخ عبدالقادر کے علاوہ ترقیاتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ مزید براں صوبائی وزیراقدامات برائے قدرتی آفات مہرا عجاز احمد اچلانہ کی صدارت میں بی زیڈ یو بہادر کیمپس لیہ کو یونیو رسٹی کا درجہ دینے کے لیے اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقدہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور بی زیڈیو ملتان کے افسران نے شرکت کی۔بعدازاں اپ گریڈیشن کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے مجوزہ ڈیزائن کے لیے یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا گیا۔