لیہ:(صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں خادم پنجاب ہفتہ صحت خدمت کا افتتاح ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں فیتہ کاٹ کر کیا ۔سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ، ایم ایس ڈاکٹرعتیق الرحمان خان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صحت کے دوران ون ونڈو کی طرز پر مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے تشخیص و علاج کے لیے لگائے گئے خصوصی کاونٹرز کا معائنہ کیا۔سی ای او صحت نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ 7مراحل پر مشتمل خصوصی کاونٹرز کام کررہے ہیں ۔جن پر رجسٹریشن ،طبی علامات کا ریکارڈ ،وزن ،قد،نبض ،بلڈپریشر ،خون کا ٹیسٹ ،ہیپاٹائٹس بی اور سی ،ایچ آئی وی ، ملیریا،شوگر،ہیپاٹائٹس کی ویکسی نیشن ،صحت مند طرز زند گی کے متعلق رہنمائی ،طبی مشورئے ،ٹی بی کی تشخیص کے لیے بلغم ٹیسٹ ،حاملہ خواتین کا معائنہ،طبی مشاورت و حفاظتی ٹیکے لگانے،ادویات کی فراہمی،ان ساتوں مراحل میں مکمل کی جارہی ہیں آنے والے مرد وخواتین اور بچوں کے لیے بیٹھنے کے لیے کرسیاں ،سایہ کا انتظام اورپینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔کیمپوٹرائزاڈ نظام کے تحت ٹوکن کی بنیاد پر تشخیص کا عمل جاری ہے اور ضلع بھر میں 15کیمپ جن میں ڈی ایچ کیو ،تھل نواز شریف ہسپتال ،ٹی ایچ کیو لیول ہسپتالوں کوٹ سکطان /کروڑ /فتح پور/چوک اعظم/چوبارہ ،آر ایس سی جمن شاہ ،پہاڑ پور ،مرہان ،بی ایچ یو ،بھاگل شیرگڑھ ،جسکانی والا،بکھری احمدخان،گرئے والامیں ہفتہ صحت خدمت کے تحت کیمپ کام کررہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہفتہ صحت خدمت کو کامیاب بنا کر شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر مانیٹرنگ کاعمل جاری رکھیں اور تمام معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں ۔