لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتا ہے، وہ ملک کاغدارہے، سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل نیب ہیڈ آفس جا رہا ہوں، پہلی بارنیب ہیڈآفس میں جاویداقبال کے پاس جاو¿ں گا، ایل این جی 200ارب روپے کی کرپشن کا کیس ہے، سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام کھڑے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدار ہے، ملک فوج اورعدلیہ کی بدولت چل رہا ہے ، الیکشن دورہیں ،بہت مسائل ہیں، حکمران لڑائی پر اتر آئے ہیں۔
نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کوپتہ ہے ان کا سیاسی انجام کیا ہے ،مجھے بھی پتہ ہے، نواز شریف کی صدارت اور نا اہلی پرفیصلہ 15دن میں آسکتا ہے، نوازشریف کی جذباتی تقاریر نظام کو لپیٹنے کے خطرات میں اضافہ ہے۔
source..
https://dailypakistan.com.pk/20-Feb-2018/735109
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









