لیہ(صبح پا کستان )فتح پور بنک ڈکیتی کے ملزمان فوری طور پرگرفتار کیے جائیں،تفصیل کے مطابق نائب صدر پنجاب انجمن تاجران عمران نذیر،سینئر نائب صدر ملک یسین سوئیہ،جنرل سیکرٹری شاہد نیازی ،چیئرمین شہزاد نظامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے فتح پور میں ڈاکٹر ستار کے گھر ڈکیتی ہوئی اُس کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ۔اب بنک ڈکیتی کے ملزمان کو پولیس فوری طور پر گرفتار کے تاجر برادری ڈکیتی کی وارداتوں سے انتہائی پریشان ہیں اور ڈی پی او لیہ سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر یں اگر پولیس نے اپنا رویہ نہ بدلا تو انجمن تاجران احتجاج پر مجبور ہوجائے گی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









