فتح پور ۔(صبح پا کستان)گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج فتح پور کے ساتھ غیر قانونی تیل چوری ،پٹرول ایجنسیاں قائم ،کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے تفصیل کے مطابق فتح پور میانوالی روڈ پر فاروق مائنر کے ساتھ آبادی کے نزدیک گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے ملحقہ کم از کم ایک در ج پٹرول ایجنسیاں قائم ہیں جو کہ کسی بھی وقت آگ کی لپیٹ میں آکر بڑے حادثہ کا موجب بن سکتی ہیں اور کالج میں موجود طلباء اور ملحقہ آبادی میں رہنے والے افراد کی جانوں کو خطرہ ہے ۔یہ پٹرول چوری کرنے والی ایجنسیاں آئل ٹینکر ز سے چوری پٹرول نکالتی ہیں اور اُنہیں کھلے عام بغیر حفاظتی اقدامات روڈ کے ساتھ رکھا ہوا ہے۔محمد آصف،محمد سعید ،محمد ایوب ،کامران ،رضوان ،چوہدری اجمل ،چوہدری بلال ،انور حمید نے ڈی پی او لیہ اور ڈپٹی کمشنر لیہ سے غیر قانونی پٹرول بیچنے اور ایجنسی مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔