لیہ(صبح پا کستان )گنا ٹرالیاں عوام کے لئے وبال جان ،انتظامی ناکامی، گنے کی ٹرالیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ، بائی پاس لیہ سے عزیز فارم تک گھنٹوں روڈ بلاک رہنے لگی ، حادثات میں اضافہ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔سڑک پرگنے کی ٹرالیوں کے بے ہنگم کھڑے ہونے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار نہ ہونے کے باعث روڈ کے دونوں اطراف ٹرالے گزرنے کی کوشش میں سڑک بلاک ہو جاتی ہے جس سے ہیوی ٹریفک سمیت گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے جس سے ایمبولینسز سمیت ریسکیو گاڑیاں بھی پھنس جاتی ہیں ۔ شہریوں ساجد پرویز،جودت کامران، احسان اللہ، رہنما واجد علی گیلانی ، مہر زاہد ، فخراحسان و دیگر نے ڈپٹی کمشنرواجدعلی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک بلاک رہنے کا نوٹس لیتے ہوئے گنے کی ٹرالیوں کے کھڑے رہنے کی کوئی جگہ مختص کرکے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








