لیہ(صبح پا کستان) کمیونٹی پولیسنگ کے اہداف کے حصول کیلئے عوام سے قریبی رابطہ کو فروغ دیا جارہا ہے پولیس پر عوامی اعتما د کی بحالی کیلئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں پولیس آفیشلز کی فلاح بہبود کیلئے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں یہ بات ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت نے گزشتہ دن ممبران اسمبلی سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کہی میٹنگ میں ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق ،سردار شہاب الدین سیہڑ ،وائس چیئر مین ضلع کونسل نور محبوب میلوانہ اور پولیس افسران موجود تھے ممبران اسمبلی نے امن و امان کے حوالے سے مختلف تجاویز دی جبکہ عوام کے مسائل کے حل او رقریبی رابطہ کے فروغ کیلئے ڈی پی او کے اقدامات کو سراہا ڈی پی او لیہ نے ماہ دسمبر کی ضلعی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اورکہا کہ عوام کے ساتھ ملکر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جارہی ہے اور جرائم کی نشاندہی کیلئے پرسنل واٹس نمبر کا اجراء کیا گیا ہے اور پولیس کو در پیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تما م صاحب الرائے طبقات سے باہمی رابطے ،تعاون ومشاورت کے ذریعے لائحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ممبران اسمبلی کی تجویز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مزید اقدامات کیے جائیں گے