لیہ(صبح پا کستان) پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پنجاب اصلاح آ ب پاشی پی آئی پی آئی پی ڈاکٹر عائشہ سعید جدید آبپاشی نظام کو فعال کرنے کے پروگرام کے تحت دور دراز علاقوں کے وزٹ کے سلسلہ میں گزشتہ دن انہوں نے کروڑ لعل عیسن ،نوتک میں جدید ڈرپ ایریگشن سسٹم کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر لاہور ریاض احمد ،ریجنل مینجر پی ایم یو خلیق الرحمن ،اسسٹنٹ مینجر پی ایم یو مبشر منیر ،ریجنل منیجر سرگودہا مطیع الرحمن، اسٹنٹ ریجنل منیجر رضوان حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ لیہ و بھکر رشید احمد ،رانا منیر احمد بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے حالات اور تقاضوں کے پیش نظر محکمہ زراعت آبپاشی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کو بھر پور فروغ دے رہا ہے ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے ذریعے پانی اور فرٹیلائزر کی بچت کے ساتھ ساتھ پیداوار کا تناسب فی ایکڑبڑھ رہاہے جو کہ کسانوں کی خوشحالی کے علاوہ ملکی ترقی کا باعث بنے گا جبکہ سولر سسٹم کی تنصیت سے فیول کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے کسان کا بوجھ کم ہو گا پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات کسانوں تک پہنچانے کیلئے حکومت پنجاب کسان پیکج کے ذریعے بھر پور ریلیف فراہم کر رہی ہے کسانوں کو ڈرپ سسٹم پر 60%،سولر سسٹم پر 80%اور ٹنل سسٹم پر 50%کی ریکارڈ سبسڈی کی جارہی ہے جدید ٹیکنالوجی سے چھوٹے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے 03 سے 15ایکڑ تک کے کاشتکار کو سکیمیں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزٹ کا مقصد مانیٹرنگ کو موئثر کرنا اور کسانوں سے جدید سسٹم کے بارے افادیت اور انکے مسائل حل کرنا ہے جبکہ سسٹم بارے رہنمائی کیلئے فیلڈ سٹاف بھی تعینات ہے جو کسانوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت صرف ایک کال پر رسپانس دینے کیلئے پا بند کیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لیہ رشید احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر رانا منیر احمد نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری سکیموں او ر دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس موقع پر موجود کسانوں سے جدیدسسٹم کی افادیت اور درپیش مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا اور کسانوں کی طرف سے دی جانے والی مختلف تجاویز پر عمل در آمد کرانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ کسانوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پہنچنے پر شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے ڈانس کا بھی مظاہرہ کرایا گیا