• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ ریفارم پروگرامز کے تحت صحت خدمت ایوراڈ کی تقسیم ، بہتر کارکردگی کے حامل 78ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف میں 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے ، صحت کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ

webmaster by webmaster
جنوری 2, 2018
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ ریفارم پروگرامز کے تحت صحت خدمت ایوراڈ کی تقسیم ، بہتر کارکردگی کے حامل 78ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف میں 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے ، صحت کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ

لیہ (صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ ریفارم پروگرامز کے تحت بہتر کارکردگی کے حامل 78ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف میں 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے جس کا بنیادی مقصدضلع میں صحت کی سہولیات سے شہریوں کو مزید بہتر طور پر مستفید کرنا ہے،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ضلع کونسل ہال میں صحت خدمت ایوراڈ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں کہی۔ اس موقع پر چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد،سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ صحت کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی جہاں پنجاب حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے اس کے مقاصد کا حصول ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے۔اس لیے طبی عملہ اپنی موثر خدمات کے ذریعے اس کو عملی جامہ پہنائیں ۔تعریفی اسناد و کیش ایوارڈ ایک علامتی ٹوکن ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف حوصلہ افزائی تصور کرتے ہوئے مزید لگن سے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔تقریب سے چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی پنجاب کے اعتراف پر تعریفی اسناد و کیش ایوراڈ کو ایک مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے صحت مند مقابلے کے ذریعے بہتر طبی خدمات کی جانب عملی پیش رفت قرار دیا۔سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے دس سپیشلسٹ ڈاکٹرز ،گیارہ میڈیکل افسران ،بارہ چارج نرس اور 46ڈسپنسرز ،ٹیکنیشن ،ویکسی نیٹرز ،لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور وارڈ سرونٹس میں مجموعی طورپر 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے جارہے ہیں۔بعداز اں ڈپٹی کمشنر و چیئر مین ایم سی نے ڈاکٹر ظفر اقبال ملغانی ،ڈاکٹر محمد اعظم ،ڈاکٹر کوثر عزیز،ڈاکٹر سجاد کھرل،ڈاکٹر سمیع اللہ تنگوانی،ڈاکٹر نجف علی،ڈاکٹر مزمل کریم،ڈاکٹر انعم مقبول،ڈاکٹر ظفر عالم چوہان،ڈاکٹر اسمعی اقبال،ڈاکٹر مرزا زیشان بیگ،پیرا میڈیکل سٹاف خالد گلزار ،محمد سلیم،پروین اختر،مظہر عباس ،منزہ پروین ،غلام اصغر،نور محمد،جوزف مسیح ودیگر میں چیک و اسناد تقسیم کیے۔تقریب کی کمپئرنگ ہیلتھ انسپکٹر نور حسن زاہد نے کی۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد سمرا،ڈاکٹر خادم حسین قریشی ،ڈاکٹر اویس احمد خان ،ڈاکٹر محبوب قریشی کے علاوہ پیرامیڈکل سٹاف نے شرکت کی۔

Post Views: 15
Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ شہر کے تمام کھلے مین ہولز کے ڈھکن دو دن کے اندر لگادیے جائیں گے ۔ چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد

Next Post

لیہ ۔ بدلتے حالات اور تقاضوں کے پیش نظر محکمہ زراعت آبپاشی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کو بھر پور فروغ دے رہا ہے ، ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے ذریعے پانی اور فرٹیلائزر کی بچت کے ساتھ ساتھ پیداوار کا تناسب فی ایکڑبڑھ رہاہے ، پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پنجاب اصلاح آ ب پاشی ڈاکٹر عائشہ سعید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026

لیہ (صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ ریفارم پروگرامز کے تحت بہتر کارکردگی کے حامل 78ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف میں 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے جس کا بنیادی مقصدضلع میں صحت کی سہولیات سے شہریوں کو مزید بہتر طور پر مستفید کرنا ہے،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ضلع کونسل ہال میں صحت خدمت ایوراڈ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں کہی۔ اس موقع پر چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد،سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ صحت کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی جہاں پنجاب حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے اس کے مقاصد کا حصول ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے۔اس لیے طبی عملہ اپنی موثر خدمات کے ذریعے اس کو عملی جامہ پہنائیں ۔تعریفی اسناد و کیش ایوارڈ ایک علامتی ٹوکن ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف حوصلہ افزائی تصور کرتے ہوئے مزید لگن سے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔تقریب سے چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی پنجاب کے اعتراف پر تعریفی اسناد و کیش ایوراڈ کو ایک مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے صحت مند مقابلے کے ذریعے بہتر طبی خدمات کی جانب عملی پیش رفت قرار دیا۔سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے دس سپیشلسٹ ڈاکٹرز ،گیارہ میڈیکل افسران ،بارہ چارج نرس اور 46ڈسپنسرز ،ٹیکنیشن ،ویکسی نیٹرز ،لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور وارڈ سرونٹس میں مجموعی طورپر 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے جارہے ہیں۔بعداز اں ڈپٹی کمشنر و چیئر مین ایم سی نے ڈاکٹر ظفر اقبال ملغانی ،ڈاکٹر محمد اعظم ،ڈاکٹر کوثر عزیز،ڈاکٹر سجاد کھرل،ڈاکٹر سمیع اللہ تنگوانی،ڈاکٹر نجف علی،ڈاکٹر مزمل کریم،ڈاکٹر انعم مقبول،ڈاکٹر ظفر عالم چوہان،ڈاکٹر اسمعی اقبال،ڈاکٹر مرزا زیشان بیگ،پیرا میڈیکل سٹاف خالد گلزار ،محمد سلیم،پروین اختر،مظہر عباس ،منزہ پروین ،غلام اصغر،نور محمد،جوزف مسیح ودیگر میں چیک و اسناد تقسیم کیے۔تقریب کی کمپئرنگ ہیلتھ انسپکٹر نور حسن زاہد نے کی۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد سمرا،ڈاکٹر خادم حسین قریشی ،ڈاکٹر اویس احمد خان ،ڈاکٹر محبوب قریشی کے علاوہ پیرامیڈکل سٹاف نے شرکت کی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.