ملتان( صبح پا کستان )آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کی نائب صدروامیدوار ایم این اے این اے 149میڈم نوشین خان بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں غر یبو ں کیلئے کو ئی دن اچھا ثا بت نہیں ہو ا مہنگا ئی بے روز گاری اور لا قا نو نیٹ اس حکومت کے عوام کیلئے خا ص تحفے ہیں ہر ماہ پٹرو لیم مصنوعا ت میں ا ضا فہ کر کے غر یبو ں کے جذ با ت سے کھیلا جارہا ہے حکومت غریب مکا ؤ ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے پارٹی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف پر تنقید کر نے والے بیرو ن آ قا ؤ ں کو خو ش کر نا چاہتے ہیں مگر قوم جان چکی ہے کہ ملک کو لو ٹنے والے کو ن ہیں اور لٹیرو ں کوعدالتو ں میں لا نے والے کون ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اقتدار کے خا تمے کے قر یب آ تے ہی ملک سے غر یبو ں کے خا تمے کے ایجنڈا پر کام کر نا شرو ع کر دیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ پٹرو لیم مصنوعا ت میں اضا فہ کر نے کی بجائے ملک سے لو ٹی دو لت وا پس لا ئی جائے تو نہ پٹرو لیم مصنوعا ت میں اضا فہ ہو گا نہ ملک کو بیرو نی قر ضے لینا پڑیں گے زرداری اور نواز شریف نے ملک کو کنگا ل کر دیا ہے دو نو ں نے ملکی خزانہ کو لو ٹنے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی پیٹرو لیم مصنوعات میں ا ضا فہ کر کے غر یبو ں پر ڈرو ن حملہ کیا گیا۔آل پاکستان مسلم لیگ حکومت کے اس ظا لما نہ اقدام کی بھر پور مذ مت کر تی ہے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









