• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ملتان ۔پی پی پی کا ہونے والا کا جلسہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جلسوں کی یاد تازہ کر دے گا ۔عبدالحق خان

webmaster by webmaster
دسمبر 14, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ملتان ۔پی پی پی کا ہونے والا کا جلسہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جلسوں کی یاد تازہ کر دے گا ۔عبدالحق خان

ملتان( صبح پا کستان ) ملتان کے جلسہ کے لئے ہم نے دن رات ایک کر دیا، جلسہ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گا ،ملتان کا جلسہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جلسوں کی یاد تازہ کر دے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کینٹ کے صدر عبدالحق خان نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ کاشف وارثی، نبیل خان، وقاص خان، عدنان خان، کنیل جتوئی، بابا ظہیر، سید تنویر گیلانی، جاویدا قبال، شاہد شاہ، قیصر عباس جوئیہ، راشد موٹا، فرحان خان ، علی شاہی حلیم والا سمیت دیگر کارکن موجود تھے۔عبدالحق خان نے مزید کہا کہ ہمارا کسی بھی پارٹی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے آئندہ عام انتخابات میں جو پارٹی بھی الیکشن لڑے گی اپنے منشور اور کام کی بنیاد پر لڑے گی لیکن پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی طور پر ترقیاتی کام کئے چاہے وہ دور شہید بھٹو کا ہو یا محترمہ بے نظیر کا یا 2008کا ہو عوام کی بہتری کے لئے کام کئے اور سب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی ملتان میں ہو نے والے جلسہ میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اپنے منشور کا اعلان کریں گے اور آئندہ الیکشن ہم اپنی پرفارمنس اور منشور کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ عوام اپنے حقیقی قائد بلاول بھٹو کا خطاب سننے کے لئے جلسہ میں شرکت کریں ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار پر آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کو آئین دیا۔ کارکن جیالے اپنے قائد اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لاڈلے چیئرمین بلاول بھٹو کی 15 دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں تاریخی خطاب سننے اور ان کی جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ عبدالحق خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی اقتدار کی سیاست کرنے والوں کا انجام دنیا دیکھ رہی ہے ۔پیپلز پارٹی غریب لوگوں کی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی غریب لوگوں کی وجہ سے ہی ابھر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹ اور سچ کی سیاست کو جان چکے ہیں انشاء اللہ ملتان کا جلسہ تاریخی ہو گا جس میں عوام کا ایک بڑا سمندر ہو گا اور یہ جلسہ ثابت کردے گا کہ پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے ۔

Tags: multan news
Previous Post

لیہ ۔جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 16دسمبر میلاد گراؤنڈ میں ہونیوالی سالانہ محفل حسن قرات و حمدو نعت کے انتظامات مکمل ، مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان وفاقی وزیر مولانا امیر زمان خطاب کرینگے

Next Post

لیہ ۔یوم تحفظ القد س ریلی ، ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد،چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد نے قیادت کی ،ریلی کے شرکاء تحفظ القدس اور ٹرمپ کا اقدام نامنظور پر مبنی بینرز اورپلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے ، قبلہ اول پر غاصبانہ قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مقررین کا خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

ملتان( صبح پا کستان ) ملتان کے جلسہ کے لئے ہم نے دن رات ایک کر دیا، جلسہ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گا ،ملتان کا جلسہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جلسوں کی یاد تازہ کر دے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کینٹ کے صدر عبدالحق خان نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ کاشف وارثی، نبیل خان، وقاص خان، عدنان خان، کنیل جتوئی، بابا ظہیر، سید تنویر گیلانی، جاویدا قبال، شاہد شاہ، قیصر عباس جوئیہ، راشد موٹا، فرحان خان ، علی شاہی حلیم والا سمیت دیگر کارکن موجود تھے۔عبدالحق خان نے مزید کہا کہ ہمارا کسی بھی پارٹی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے آئندہ عام انتخابات میں جو پارٹی بھی الیکشن لڑے گی اپنے منشور اور کام کی بنیاد پر لڑے گی لیکن پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی طور پر ترقیاتی کام کئے چاہے وہ دور شہید بھٹو کا ہو یا محترمہ بے نظیر کا یا 2008کا ہو عوام کی بہتری کے لئے کام کئے اور سب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی ملتان میں ہو نے والے جلسہ میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اپنے منشور کا اعلان کریں گے اور آئندہ الیکشن ہم اپنی پرفارمنس اور منشور کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ عوام اپنے حقیقی قائد بلاول بھٹو کا خطاب سننے کے لئے جلسہ میں شرکت کریں ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار پر آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کو آئین دیا۔ کارکن جیالے اپنے قائد اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لاڈلے چیئرمین بلاول بھٹو کی 15 دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں تاریخی خطاب سننے اور ان کی جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ عبدالحق خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی اقتدار کی سیاست کرنے والوں کا انجام دنیا دیکھ رہی ہے ۔پیپلز پارٹی غریب لوگوں کی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی غریب لوگوں کی وجہ سے ہی ابھر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹ اور سچ کی سیاست کو جان چکے ہیں انشاء اللہ ملتان کا جلسہ تاریخی ہو گا جس میں عوام کا ایک بڑا سمندر ہو گا اور یہ جلسہ ثابت کردے گا کہ پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.