لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں 15 دسمبر جمعتہ المبارک یوم القدس کے طور پر منایا جائے گاجس میں ضلع و تحصیل کی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت میں کیا گیا۔اجلاس میں ایم پی اے چوہدری اشفا ق احمد،اے ڈی سی جی محبوب احمد،اے سی لیہ عابد کلیار،چیئرمین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد،صدر انجمن تاجر ان مظفر اقبال دھول ،سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ،جنرل سیکرٹری تاجران شیخ کمال الدین ،ڈی ڈی او تعلیم توکل حسین،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سجاد ،ممبران امن کمیٹی قاری کفایت اللہ ،محمد اشرف چشتی،طلحہ زبیر احمد، ،سید ثقلین زیدی ،سیکورٹی آفیسر عظمت اللہ، سی او ضلع کونسل شیخ قاسیم شکیل و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15دسمبر کو سہہ پہر 2:30بجے لیہ مائنر چو ک سے صدر بازار چوک تک مرکزی ریلی نکالی جائے گی جس میں اراکین اسمبلی ،بلدیاتی نمائندئے،علمائے کرام،وکلاء ،تاجر،میڈیا نمائندگان،اراکین سول سائٹی ،افسران تعلیم کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ریلی کے اختتام پر صدر بازار چوک میں خطابات ہوں گے۔ریلی کابنیادی مقصد مسلمانوں کے اپنی بھر پور حمایت کو یقینی بنانا ہے۔