لیہ ( صبح پا کستان ) محکمہ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کا عمل مکمل ،21کامیاب امید واران کی لسٹ جاری ، بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تین رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی،میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر امیدواران منتخب ہوئے ،ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس ضلع لیہ میں کانسٹیبلان کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ضلعی پولیس کو بھرتی کیلئے موصول ہونے والی 1644درخواستوں میں سے سکروٹنی کے عمل کے دوران 93امیدواران کی درخواستیں مسترد ہوئیں پہلے مرحلے میں ہونے والے فزیکل ٹیسٹ میں 1551امید واران میں سے 714امید وار کامیاب ہوئے جبکہ این ٹی ایس کے ذریعے ہونے والا تحریری امتحان میں184امید وار پاس ہوئے ۔انٹرویو کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد چیئر مین بھرتی بورڈ ڈ ی آئی جی احمد ارسلان ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے بھر تی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تین رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت ،ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ملتان سجاد گجر شامل تھے انہوں نے کہا کہ 21کانسٹیبلان کی بھرتی کا تمام عمل شفاف انداز میں اور ایس او پی کے مطابق کیا گیا صرف اور صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر امید واران منتخب ہوئے کامیاب ہونے والے امید واران میں ماجد عزیز،زاہد حسین ،محمد طاہر ،سید شہباز علی رضوی ،محمد رمضان ،محمد اجمل ،یاسر امین ،شاہد صابر ،محمد آفتاب ،محمد بلال ،کاشف ضمیر ،ثمر عباس ،منیر احمد ،شہزاد علی ،ثناء اللہ ،اعجاز حسین ،محمد وسیم ،عثمان زیب خان ،فردوس تبسم ،ثمرین کوثر ،شانیہ بی بی شامل ہیں مزید برآں ضلعی پولیس کی طرف سے انٹر ویو پر آنے والے امید واران کے بیٹھنے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کے ساتھ ساتھ تمام امید واران کو چائے بھی پیش کی گئی