کوٹ سلطان (صبح پا کستان) ملک دشمن بجٹ کی کاپی پھاڑ کر نواز کے منہ پر ماری ،جس پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا ،عمران مردہ گھوڑوں اور قاتلوں کو آگے لا رہے ہیں،کسانوں کا حقوق نہ ملے تو ملک خانہ جنگی کی طرف جائے گاملک کو مودی سے نہیں اندر سے خطرہ ہے ، ملک کے صدر کی تنخواہ مزدور کے برابر ہو ،سرائیکی صوبہ وقت کی ضرورت ہے ، عوامی راج عام آدمی کو اوپر لائے گی ان خیالات کااظہا ر عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید خان دستی نے موضع بیٹ وساوا شمالی میں کوٹ ادو میں جلسہ کی تیاروں بارے ورکر کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا مگر افسوس کے پاکستان کو سچا لیڈ ر میں مل سکا اس وقت کے غدار آج بھی ہیں ملک صحت ،تعلیم اوردیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کے ذمہ دار ممبران اسمبلی ہیں غریب ملک کے وزیر اعظم ہاؤس کا ماہانہ خرچ لاکھوں میں ہے ،ممبران اسمبلیو ں کی عیاشیاں ختم نہیں ہوتی ان کی کمین گاہوں پر پولیس تعینات ہے ،غریب بیلدار کا بیٹا ہوں ،معاشرتی ناانصافیاں اور عوام کا دکھ میرے استاد ہیں جمشید دستی نے کہا کہ کرپٹ ممبران اسمبلی کے لیے سزائے موت کا بل سب سے پہلے میں نے پیش کیا ،بل پاس ہو جائے تو کئی سیاست دانوں نظر نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ اگر کالا باغ ڈیم بن جا تا تو آج چناب خشک نہ ہوتا ،ملک کے بیشتر علاقوں میں پینا کا صاف پانی تک نہیں ،موجودہ حکومت نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا ہے شوگر مافیا نے کسانوں کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے کسانوں کو حق نہ ملا تو ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا،ملک میں فوج کا اہم کردار ہے مگر ملک لوٹنے والے جرنیلوں کا حمایتی نہیں ہوں ،مقامی ایم این اور ایم پی اے پر تنقید کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ ممبران اسمبلی بھتہ خوری کرتے ہیں یہ تحت لاہور کے چمچے ہیں جو ازل سے ان کے غلام آ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہودیوں سے پیسے لے کر ملکی آئین میں ترمیم کی جا رہی ہے نواز حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے کھڑا کر دیا ہے 26مئی کو عوام دشمن بجٹ کی کاپی پھاڑ کر نواز شریف کے منہ پر ماری تھی جس پر انتقام کانشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف حرام موت مرے گا ،عوامی راج پارٹی کے قائد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پارٹی میں مردہ گھوڑے جمع کر رکھ ہیں مصطفی کھرل کو بیٹا غریب نوجوان کا قاتل ہے عمران قاتلوں کو آگے لا رہے ہیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملک کے صدر کی تنخوانہ ایک مزدور کے برابر ہو جو سائیکل پر دفتر آئے اور جھاڑو بھی خود لگائے جمشید دستی نے کہا کہ عوامی راج پارٹی مزدوروں اور غریبوں کی جماعت ہے عوامی راج لیہ میں بھی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جو کہ وسیب کے غریب لوگ ہونگے ،کل کوٹ ادو میں غریب عوام کا سمندر ہو گا جو اپنے حقوق کے حصول کے لیے میرے ہمسفر بنیں گے اس موقع پر ضلع بھر سے ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔