لیہ (صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجا ب کی عوام دوست صحت پا لیسی اور طبی روڈ میپ کے تقاضوں کا بنیا دی مقصد عام آدمی کو صحت کی تمام ضروری سہو لیا ت ان کے قریبی مقامات تک پہنچانا اولین ترجیح ہے اور ریکارڈ 112ارب روپے شعبہ صحت کے لئے مختص کیا جا نا اس سلسلے کی عملی کڑی ہے یہ با ت ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے ہفتہ صحت کنونشن کے تحت آگا ہی سیمینا ر سے ضلع کو نسل ہا ل میں خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ سیمینار میں اے ڈی سی جی محبوب احمد ، سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، فوکل پر سن ڈاکٹر عتیق الرحمن اور محکمہ صحت کے متعلقہ افراد کی کثیر تعداد و ذرائع ابلا غ کے نما ئند وں نے شرکت کی ۔ چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے شعبہ صحت کے بجٹ میں دوگنا اضا فہ عوام کو صحت کی بنیا دی سہو لیا ت کی فراہمی اور دور دراز پسما ندہ علا قوں میں طبی سہو لیا ت کو یقینی بنا نا ہے ۔ سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے ہفتہ صحت کنونشن کے اغراض و مقاصد اور لا نگ ٹرمز و شارٹ ٹرمز اٹھا ئے گئے انقلا بی اقداما ت جن میں ہسپتا لو ں کے انفراسٹکچر میں بہتری ،ہیلتھ کو نسل کا قیا م ، اعلیٰ کو الٹی ملٹی نیشنل ادویا ت کی فراہمی ، ہیپا ٹا ئٹس ، ٹی بی کلینک کا قیا م ، متعدی امراض سے بچاؤ کے لئے بر وقت اقداما ت اور بلڈ پریشر ، شوگر او ردل کے امراض کی تشخیص و علا ج کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت ، بنیا دی مراکز صحت میں بہتری اور دیہی علا قوں کے لئے ایمبو لینس سروس کا آغاز ایسے اقداما ت کے با رے میں آگا ہ کیا ۔ اے ڈی سی جی محبو ب احمد نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ ہفتہ صحت منا نے کا بنیا دی مقصد حکو مت پنجا ب کی فراہم کر دہ جدید طبی سہو لیا ت سے شہریو ں کو آگا ہی دینا مقصود ہے تا کہ وہ ان سے بھر پو ر استفادہ حاصل کر سکیں ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے خطا ب کر تے ہو ئے ہفتہ صحت کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالتے ہو ئے محکمہ صحت کے متعلقین کو عوام تک آگا ہی اور استفادہ کے حصول کے لئے بھر پور کا م کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بعد ازاں ہفتہ صحت کی کا میا بی کے سلسلہ میں سما جی شعور کی بیداری کے ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد کی قیا دت میں ضلع کو نسل سے میونسپل کمیٹی چوک تک واک کی گئی واک کے دوران بینر ز و پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے ۔