لیہ(صبح پا کستان)میلاد گراؤنڈ لیہ،حلقہ این اے 181کروڑ میں جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں منعقدہ سرکاری مرکزی تقاریب میں ن لیگی ایم این ایز پیر آف سواگ شریف صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،سجادہ نشین پیر جگی شریف پیر سید ثقلین شاہ بخاری کو شدید عوام کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا لیہ میلاد گراؤنڈ میں اس وقت صورتحال عجیب صورتحال عجیب رخ اختیار کرگئی جب ممتاز عالم دین مفتی احمد رضا اعظمی اپنا خطاب جاری رکھے ہوئے تھے کہ اس دوران پنڈال/سٹیج پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے وسجادہ نشین دربار عالیہ پیر جگی شریف پیرسید سید ثقلین شاہ بخاری پہنچے تو خطیب مفتی احمد رضا اعظمی نے کہا کہ عاشق رسول ﷺختم نبوت پر پختہ یقین رکھنے والے اور منافقین ایک ساتھ ایک سٹیج پر اکھٹے نہیں بیٹھ سکتے یہ کہہ کر مفتی احمد رضا اعظمی نے اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر سٹیج سے اتر گئے ،جس کے بعد پنڈال میں موجود شرکا نے کافی دیر تک ختم نبوت اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے حق میں نعرے لگائے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سنبھالے ممبر امن کمیٹی ضلع لیہ شیخ محمد اشرف چشتی نے شرکا میلاد کو بار بار پر امن رہنے کی اپیل کرتے رہے بعد ازاں ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کو مرکزی تقریب میں خطاب کی دعوت نہ دی گئی ، مخالفت میں نعرہ بازی،سٹیج سے استقبالیہ الفاظ اور تقریر کیلئے ٹائم نہ دیا گیا ،مفتی احمد رضا اعظمیکا تقریر کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺکی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے پیر سید ثقلین شاہ بخاری کو آڑے ہاتھوں لتے ہوئے کہا کہ عاشق رسول اور گستاخ رسول ایک سٹیج پر نہیں بیٹھ سکتے سرکاری مرکزی تقریب سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کو تقریر نہ کرنے دی گئی،کروڑ میں کی جانے والی تقریب میں پیر آف سواگ شریف ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کو گولڑہ شریف کے مرید خاص مولانا قاری اشفاق احمد نے اپنے خطاب کے دوارن ایم این اے کو کھری کھری سناڈالیں،تقریب سے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کوتقریر نہ کرنے دی گئی۔