لیہ(صبح پا کستان )ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف بشارت رندھاوا دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4دسمبر کو عمران خان و دیگر قائدین جن میں شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین،اسحاق خاکوانی و دیگر قائدین لیہ کی دھرتی پر2لاکھ افراد سے زیادہ لوگوں سے خطاب کرکے تاریخی جلسہ کرکے سیاست میں منفرد تاریخ رقم کریں گے ،ضلع لیہ کی عوام تحریک انصاف کے چیئرمین و قائدین کا تاریخی استقبال کریں گے،جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف امور کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں مردوں اور عورتوں کیلئے علیحدہ علیحدہ انٹری پوائنٹ اور بیٹھنے کی جگہ متعین کی گئی ہیں پارکنگ کیلئے منظم طریقہ وضع کیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ و میونسپل کمیٹی انتظامیہ جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے مختلف رکاوٹیں ڈال رہے ہیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 4دسمبر کو بذریعہ ہیلی کاپٹر لیہ کی سرزمین پر ٹھیک 2بجے اتریں گے،جلسہ گاہ میں کسی پارلیمانی و عہدیدار کی طرف سے کوئی پینا فلیکس نہیں لگایا جائے گا بلکہ تحریک انصاف ضلع لیہ کی طرف سے بینرز لگائے جائیں گے ضلع لیہ کی پارٹی میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے بلکہ پورے جماعت اور ضلعی قیادت متحد ہے ،عمران خان کے جلسہ میں ضلع لیہ میں کئی مشہور موجودہ و سابق پارلیمانی کلاس کے کئی افراد شمولیت کا اعلان کریں گے جو ضلع لیہ کی سیاست میں بہت بڑی اور اہم تبدیلی ہوگی، پریس کانفرنس میں ملک ہاشم حسین سہو،ملک اختر دھول،زاہد خان،نور خان،واجدگیلانی،شمس نیازی،سید جان،عدنان منصور،منتظر مہدی موجود تھے