لیہ ( صبح پا کستان ) عوام کی رسائی کو سہل بنانے کیلئے پرچی سسٹم کو ختم کر دیا ،متاثرہ شخص کی درخواست پر بلا توقف مقدمہ درج کیا جائے گا ،انعامات کے ساتھ ساتھ غفلت کے مرتکب اہلکار ان کو سزا دی جائے گی ،میڈیا کا کردار انتہائی اہم ،مسائل کی نشاندہی کر کے مثبت صحافت کو فروغ دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارنئے تعینات ہو نے والے ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت نے دفتر پولیس کانفرنس روم میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے منعقدہ تعارفی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو ختم کیا جائے گا عوام کی اپنے دفتر میں رسائی کو سہل بنانے کیلئے پرچی یا چٹ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے میرے دفتر کے دروازے ہر خاص وعام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا ڈی پی او نے کہا کہ عوام سے قریبی رابطہ کو یقینی بنانے کیلئے ایک خصوصی نمبر کا بھی اجراء کیا جارہا ہے ڈی پی اونے کہا کہ ایس ایچ اوز کوکسی بھی متاثرہ شخص کی درخواست پر بلا توقف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں اور درج مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور باقاعدہ تھانہ جات میں تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ انعامات کے ساتھ ساتھ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو سزائیں دی جائیں گی ڈی پی اونے ضلع لیہ میں میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی برائیوں کے خاتمے ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا میڈیا بھی ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے اپنا کردار اداکرے اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر مثبت صحافت کو فروغ دیا جائے جبکہ پریس کانفرنس کے دوران محسن عدیل چوہدری ،ارشاد حسین ،یامین مغل ،خلیل قریشی ،کامران تھند ،مقبول الہی ،فریداللہ چوہدری ،زاہد واندر ،رانا خالد محمود شوق ،مرزا یعقوب اور انجم صحرائی سمیت دیگر نے تھانو ں کی کارکردگی ،گشت وپڑتال کے نظام ،چوکیدارنہ نظام اور ٹریفک ڈیوٹی کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں تو ڈ ی پی او نے انکی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مزید بہتری کیلئے آپ کی آراء کی روشنی میں اقدامات عمل میں لائے جائیں گے اور اس کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے